Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, November 3, 2020

متھرا ‏عید ‏گاہ ‏میں ‏چار ‏نوجوان ‏نے ‏پڑھا ‏ہنومان ‏چالیسا۔۔۔چاروں ‏کو ‏پولیس ‏نے ‏کیا ‏گرفتار۔


گووردھن علاقہ واقع عیدگاہ میں ہنومان چالیسا پڑھنے والے نوجوانوں کے نام سوربھ لمبردار، راگھو متل، کانہا اور کرشنا ٹھاکر ہیں۔ یہ سبھی گووردھن علاقہ میں ہی رہتے ہیں۔
متھرا۔۔۔اتر پردیش /ذراٸع /٣ نومبر ٢٠٢٠۔
==============================
اتر پردیش کے متھرا واقع گووردھن علاقے میں آج اس وقت ماحول میں کشیدگی دیکھنے کو ملی جب عیدگاہ میں چار نوجوانوں نے ہنومان چالیسا پڑھنا شروع کر دیا۔ منگل کی صبح ہنومان چالیسا کے اس ورد کا ویڈیو جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے پولس فوراً حرکت میں آئی اور چاروں نوجوانوں کو پہلے تو حراست میں لیا، اور پھر امن و امان کو نقصان پہنچانے سے متعلق مختلف دفعات میں چالان کر کے جیل بھیج دیا گیا۔
میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق عیدگاہ میں ہنومان چالیسا پڑھنے والے نوجوانوں کے نام سوربھ لمبردار، راگھو متل، کانہا اور کرشنا ٹھاکر ہیں۔ یہ سبھی گووردھن علاقے میں ہی رہتے ہیں، اور جب ان سے ہنومان چالیسا عیدگاہ میں پڑھنے کی وجہ پوچھی گئی تو انھوں نے کہا کہ وہ بھائی چارہ بڑھانے کے مقصد سے ایسا کر رہے تھے۔ نوجوانوں نے یہ بھی کہا کہ اگر مندر میں نماز پڑھی جا سکتی ہے تو پھر مسجد میں ہنومان چالیسا کیوں نہیں پڑھا جا سکتا۔ دراصل کچھ دن قبل متھرا میں ہی ایک مندر میں دو مسلمانوں کے نماز پڑھنے کا معاملہ سامنے آیا تھا جس پر کافی ہنگامہ بھی ہوا تھا۔
بہر حال، مسجد میں ہنومان چالیسا پڑھنے سے علاقے میں حالات کچھ کشیدہ ضرور ہوئے، لیکن ابھی تک کسی نے اس سلسلے میں کوئی تحریری شکایت پولس میں نہیں دی ہے۔ پولس نے اپنی طرف سے ہی کارروائی کرتے ہوئے چاروں نوجوانوں کو حراست میں لیا ہے۔ سینئر پولس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر گورو گروور کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ متھرا ضلع ہندو-مسلم خیر سگالی کی علامت کی شکل میں جانا جاتا ہے، اور ایسے میں کسی بھی طبقہ کے شخص کو امن و امان کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اگر کسی نے ایسا کیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔