Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, November 21, 2020

نا ‏معلوم ‏گاڑی ‏کی ‏ٹکر ‏سے ‏موٹر ‏ساٸیکل ‏سوار ‏باپ ‏و ‏بیٹی ‏کی ‏موت۔

لال گنج (اعظم گڑھ)۔اتر پردیش /نماٸندہ عبد الرحیم صدیقی۔
=============================
 لال گنج فورلین سڑک  پر دیوگاؤں کوتوالی حلقہ کے تحت صبح 9:30 بجے نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار باپ بیٹی نے  موقع پر ہی دم توڑ گیا۔  پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ 
 مہیندر وشوکرما 45 سالہ  ولد میجو وشوکرما ساکن بارسا  پولیس اسٹیشن چوبے  پور ضلع وارانسی اپنی 18 سالہ بیٹی پائل کے ساتھ آج صبح چھ بجے  چھٹ پوجا مناکر اعظم گڑھ سے گھر جارہے تھے کہ  شری کرشنا گیتا نیشنل کالج کے پیچھے نامعلوم گاڑی کی زد میں   دونوں آنے کے سبب موقع پر ہی دم توڑ گئے۔  اطلاع ملنے پر پولیس چوکی  انچارج لال گنج انل سنگھ پلہنا چوکی انچارج  تریھوون سنگھ اور انچارج انسپکٹر دیوگاؤں سنجے سنگھ موقع پرپہنچ گئے۔  متوفی کے موبائل سے کال کرکے اور کنبہ والوں کو خبر  کرنے کے بعد ان لوگوں کی شناخت کی گٸی ۔اس کے  بعد نعش کو اپنے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجنے کا عمل شروع کیا گیا۔