Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, November 26, 2020

کورونا وائرس کو لے کر نئی گائیڈلائنس جاری، کنٹینمنٹ زون کو لے کر خاص ہدایت۔

مرکزی وزارت داخلہ نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو سختی سے ضوابط پر عمل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ ساتھ ہی بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر احتیاط برتنے اور بھیڑ کو قابو کرنے کیلئے بھی ہدایت دی ہے ۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع۔
========-==-==================
مرکزی وزارت داخلہ نے بدھ کو کورونا وائرس وبا کو لے کر کنٹینمنٹ زون ، سرویلانس اور احتیاط کو لے کر نئی گائیڈ لائنس جاری کی ہیں ، جس میں کہا گیا ہے کہ جن علاقوں میں پابندی لگائی گئی ہے ، وہاں پر سختی سے ضوابط پر عمل کیا جائے ۔ کورونا کے معاملات میں جو گراوٹ آئی ہے ، اس کو برقرار رکھا جائے ۔ مرکزی وزارت داخلہ نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو سختی سے ضوابط پر عمل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ ساتھ ہی بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر احتیاط برتنے اور بھیڑ کو قابو کرنے کیلئے بھی ہدایت دی ہے ۔
وزارت داخلہ کی نئی ہدایتیں یکم دسمبر سے 31 دسمبر تک لاگو رہیں گی ۔ حکومت نے کہا کہ کورونا کی حالت کے اپنے تجربہ کی بنیاد پر ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام خطے صرف کنٹینمنٹ زون میں نائٹ کرفیو جیسی مقامی پابندیاں لگا سکتے ہیں ۔ کنٹینمنٹ زون کے باہر کسی بھی طرح کا مقامی لاک ڈاون لاگو کرنے سے پہلے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کی حکومتوں کو مرکز سے اجازت لینی ہوگی ۔
حکومت کی گائیڈ لائنس کے مطابق کنٹینمنٹ زون میں صرف ضروری سرگرمیوں کی ہی اجازت دی جائے گی ۔ یہ یقینی بنانے کیلئے مقامی ضلع ، پولیس اور نگرپالیکا کے افسران ذمہ دار ہوں گے ۔ ساتھ ہی انہیں کنٹینمنٹ زون کے ضوابط پر سختی سے عمل بھی کرانا ہوگا جب ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام خطے متعلقہ افسران کی جوابدہی طے کریں گی ۔
حکومت نے کہا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو بھی دفاتر میں سماجی فاصلہ کے ضوابط پر عمل کرنا ضروری ہے ۔ جن شہروں میں ہفتہ وار مثبت کیسز کی شرح دس فیصد سے زیادہ ہے ، متعلقہ ریاست اور مرکز کے زیر انتظام خطہ سماجی فاصلہ اور دیگر ضوابط پر سختی سے عمل کریں ۔