Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, November 15, 2020

اردو یونیورسٹی کے فاصلاتی کورسز میں داخلے،بی ایڈ، یو جی، پی جی کے علاوہ ترسیل عامہ و صحافت کا ڈپلومہ پروگرام دستیاب

ای پراسپیکٹس اور آن لائن درخواست فارم ڈائریکٹوریٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ فارم آن لائن جمع کروانے ہوں گے۔ بی ایڈ کے لیے رجسٹریشن فیس 1000 روپئے ہے اور دیگر کورسز کے لیے 300 روپئے ہے۔

حیدرآباد۔ /صداٸے وقت /ذراٸع /١٥ نومبر ٢٠٢٠۔
==============================
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، نظامت فاصلاتی تعلیم میں بی۔ ایڈ کے  علاوہ مختلف انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ، ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ فاصلاتی پروگراموں میں جولائی 2021-2020 سیشن کیلئے آن لائن داخلے 25 نومبر تک جاری رہیں گے۔ یونیورسٹی کے فاصلاتی طرز کے کورسز جو ملک بھر کے اردو حلقوں میں مقبول ہیں کو ڈسٹنس ایجوکیشن بیورو (یو جی سی) اور این سی ٹی ای سے مسلمہ حیثیت حاصل ہے۔
پروفیسر ابوالکلام، ڈائرکٹر نظامت کے بموجب یونیورسٹی میں ایم اے (اردو، انگریزی، تاریخ، ہندی، اسلامک اسٹڈیز اور عربی)، بی ایڈ میں داخلے دیئے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ بی اے، بی کام، بی ایس سی۔ (لائف سائنسز - بی زیڈ سی اور فزیکل سائنسز - ایم پی سی)، ڈپلوما کورسس (ٹیچ انگلش اور ترسیل عامہ و صحافت) اور سرٹیفکیٹ کورس (اہلیت اردو بذریعہ انگریزی اور فنکشنل انگلش برائے اردو داں) میں بھی داخلے دستیاب ہیں۔ ای پراسپیکٹس اور آن لائن درخواست فارم ڈائریکٹوریٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ فارم آن لائن جمع کروانے ہوں گے۔ بی ایڈ کے لیے رجسٹریشن فیس 1000 روپئے ہے اور دیگر کورسز کے لیے 300 روپئے ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے طلبہ سپورٹ سروسز یونٹ (ایس ایس ایس یو) ہیلپ لائن نمبر 040-23008463، 23120600 (ایکسٹیشن 2207) سے رابطہ کریں یا یونیورسٹی کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
 امیدوار حیدرآباد، نئی دہلی، کولکاتہ، بنگلورو، ممبئی، پٹنہ، دربھنگہ، بھوپال، رانچی، امراوتی، سری نگر، جموں، نوح (میوات)، لکھنئو میں واقع مانو کے علاقائی و ذیلی علاقائی مراکز سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔