Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, November 27, 2020

ایران کے جوہری سائنسدان کے قتل میں تل ابیب ملوث ہے۔۔۔۔۔۔ایران

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /٢٨ نومبر ٢٠٢٠۔
==============================
المیادین ٹی وی چینل نےاسراٸیلی میڈیا کے حوالے سے کہا ہے کہ اسراٸیلی  حکومت کی وزارت برائے اسٹریٹجک امور کے سابق ڈائریکٹر یوسف کپرواسر کا کہنا ہے کہ فخری زادہ ایرانی جوہری پروگرام کے قاسم سلیمانی تھے اور ایسا واقعہ صرف تل ابیب اور واشنگٹن ہی کرسکتا ہے۔
المیادین نے اسرائیلی میڈیا کے حوالے سے صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو کے بیان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو نے کہا تھا کہ میں نے اس ہفتے بہت کام کیا اور میں ان سب کے بارے میں بات نہیں کرسکتا ہوں۔
واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ٹوئٹ کرکے لکھا ہے کہ شہید فخری زادہ کے قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے اشارے ملے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ دہشت گردوں نے ایران کے ایک اور سینئر سائنسداں کو شہید کر دیا۔ یہ بزدلانہ اقدام جس میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے اشارے ملے ہیں، ناکامی کے بعد جنگ کی کوشش کی علامت ہے۔
واضح رہے کہ جمعہ کو دو پہر 2 بج کر 40 منٹ پر ایران کے سینئرایٹمی سائنسداں محسن فخری زادہ کو دارالحکومت تہران کے نزدیک آبسرد نواحی علاقے کے ایک چوراہے پر خودکش حملے میں شہید کر دیا گیا۔

Post Top Ad

Your Ad Spot