Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, November 9, 2020

Mبمبئی ہائی کورٹ میں ارنب گوسوامی کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد

ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف کی ضمانت کی عرضی ہاٸیکورٹ سے خارج۔۔عدالت نے زیریں عدالت سے رجوع کرنے کی دی ہدایت۔
==============================
ممبئی/ صداٸے وقت /ذراٸع /٩ نومبر ٢٠٢٠
==============================
بمبئی ہائیکورٹ نے پیر کو ریپبلک  ٹی وی کے چیف ایڈیٹر انچیف ارنب گوسوامی کی ضمانت کو ایک  2018 میں ہونیوالے خودکشی کے معاملے میں ضمانت کے لئے درخواست مسترد کردی ہائیکورٹ نے گوسوامی کی درخواست پر ہفتہ کے روز اپنا حکم محفوظ کرلیا تھا۔ گوسوامی اور دو دیگر افراد فیروز شیخ اور نتیش کو علی باغ پولیس نے 4 نومبر کو انٹیریر ڈیزائنر انو نائک اور اس کی والدہ کی 2018 میں خودکشی کے الزام میں گرفتار کیا تھا  ۔ ملزمان  کے ذریعہ کروڑوں روپیہ کی عدم ادائیگی کے سبب انہوں نے خودکشی کی تھی۔
ممبئی میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتاری کے بعد ، گوسوامی کو علی باغ لے جایا گیا ، جہاں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ نے ان کواور دو دیگر افراد کو 18 نومبر تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔، اتوار کے روز انہیں مہاراشٹر کے ضلع رائے گڑھ ضلع کی تلوجا جیل منتقل کردیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ، گوسوامی کو عدالتی تحویل میں رہتے ہوئے مبینہ طور پر موبائل فون استعمال کرتے ہوئے پائے جانے کے بعد تلوجہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ عبوری ضمانت کی عرضی خارج کی جاتی ہے البتہ ملزم نچلی عدالت سے رجوع کا حق رکھتا ہے۔