Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 6, 2020

مختار ‏انصاری ‏کے ‏قریبی ‏گنیش ‏دت ‏کا ‏3 ‏کروڑ ‏کا ‏آشیانہ ‏ضلع ‏انتظامیہ ‏نے ‏کیا ‏منہدم ‏۔

غازی پور ۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع /٦ دسمبر ٢٠٢۔
==============================
 غازی پور  اتوار کی صبح  ایم ایل اے مختار انصاری کے قریبی دوست گنیش دت مشرا  کے آشیانہ کو منہدم کردیا گیا۔  روضہ میں واقع جل نگم روڈ پر  پانچ منزلہ عمارت کو ضلع انتظامیہ نے منہدم کردیا۔  اے ڈی ایم راجیش سنگھ ، ایس ڈی ایم انورود پرتاپ سنگھ ، سی او صدر اوجسوی چاولا ، تحصیلدار مکیش سنگھ ، کوتوال ومل کمار مشرا ، ٹریفک سی او محمود علی ، ٹریفک انچارج پروین یادو فورس کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے۔  اس کے ساتھ چار پوکلین کی بھی تھی
 انہدام کے دوران سیکڑوں افراد تماشائی بنے رہے۔  ساڑھے دس بجے تک عمارت منہدم ہوگئی۔  ضلعی انتظامیہ نے ماسٹر پلان کے معیارات کو نظر انداز کرکے بناٸی گٸی عمارت کا  معاملہ بتایا  تھا۔  اس مکان کی قیمت تین کروڑ کے قریب بتائی جاتی ہے۔
  بتا  دیں  کہ  ایس ڈی ایم  صدر نے پڑوسی قصبے راجدی پور چندن نگر میں واقع گنیش دت مشرا کے والد شیو شنکر مشرا کے نام پر غیرقانونی تعمیرات کو منہدم کرنے کا نوٹس جاری کیا تھا ۔  اس پر مالک نے ضلع مجسٹریٹ کے پاس اپیل دائر کی۔  یہ حکم 12 نومبر کو صدر ایس ڈی ایم نے جاری کیا تھا۔  انہوں نے سخت ہدایات دی تھیں کہ خود سے اس غیر قامونی عمارت کو گراتے نہیں تو انتظامیہ خود غیر قانونی تعمیر کو ایک ہفتہ کے اندر  مسمار کردے گی۔  اس میں جو بھی اخراجات ہوں گے ان سے وصولی کی جائے گی۔