Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 14, 2020

یوپی پولیس نے اسد الدین اویسی کی پارٹی کے 50 کارکنان کے خلاف درج کیا کیس ،.

کورونا وائرس گائیڈلائنس کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ سبھی کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 188 کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے ۔
لکھنٶ۔ ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع /14 دسمبر 2020.
==============================
اترپردیش کے سیتاپور سے ایک بڑی خبر سامنے آرہی ہے ۔ یوپی پولیس نے اسد الدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے 50 کارکنان کے خلاف کیس درج کیا ہے ۔ کہا جارہا ہے کہ اے آئی ایم آئی ایم کے کارکنان نے اجازت لئے بغیر ہی ریلی نکالی تھی ۔ یہی وجہ ہے کہ کورونا گائیڈ لائنس کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ جانکاری کے مطابق سبھی کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 188 کے تحف معاملہ درج کیا گیا ہے ۔
نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق سیتاپور میں اے آئی ایم آئی ایم کے نگر صدر محمد مقیم  نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ پارٹی تشہیر کیلئے بائیک ریلی نکالی تھی ۔ اس دوران ایک بائیک پر ایک سے زیادہ افرار سوار ہوکر اجازت کے بغیر چل رہے تھے ۔ ایسے میں ان سبھی کے خلاف دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
وہیں کچھ دیر پہلے خبر سامنے آئی تھی کہ گوتم بدھ نگر ضلع کے دادری تھانہ میں بی جے پی کے علاقائی وزیر ( مغربی) سمیت 100 لوگوں کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے ۔ جانکاری کے مطابق دفعہ 144 اور کورونا وائرس کی وجہ سے لاگو وبا ایکٹ کی مبینہ خلاف ورزی کرنے کے الزام میں اتوار کو معاملہ درج کیا گیا ۔
ڈی ایس پی ( زون تھرڈ) راجیش کمار سنگھ نے بتایا کہ بی جے پی لیڈر پنڈت آشیش وتس ہفتہ کو اپنے سیکڑوں حامیوں کے ساتھ درجنوں گاڑیوں میں سوار ہوکر لہارلی ٹول پلازہ پر آئے ۔ گاڑیوں میں مقررہ تعداد سے زیادہ لوگ بیٹھے تھے اور انہوں نے ماسک بھی نہیں پہن رکھا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ ان لوگوں نے اجازت کے بغیر سڑک پر ریلی نکالی تھی ۔