Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 14, 2020

علمإ ‏کونسل کے ‏صوباٸی ‏صدر ‏ٹھاکر ‏انل ‏سنگھ ‏و ‏الفلاح ‏فرنٹ ‏کے ‏ ‏صدر ‏و ‏بلڈ ‏ڈونیٹ ‏گروپ ‏کے ‏بانی ‏ذاکر ‏حسین ‏بنے ‏مسیحا۔۔


خون عطیہ کرنے سے صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں:
ذاکر حسین

آعظم گڑھ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / ،14 دسمبر 2020(نامہ نگار..عبد الرحیم صدیقی )
==============================
 الفلاح فرنٹ صدر اور بلڈ ڈونیٹ گروپ کے بانی ذاکر حسین نے گزشتہ روز ایک مریض کیلئےاپنا قیمتی خون عطیہ کر انسانیت کا عملی نمونہ پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق آعظم گڑھ کے مندے باشندہ محمد شاہد گزشتہ روز ایک کار ایکسیڈنٹ میں بری طرح زخمی ہو گئے تھے،انہیں فوری طور پر اے نیگیٹیو خون کی سخت ضرورت تھی۔اس کی اطلاع جیسے ہی الفلاح فرنٹ کے بلڈ ڈونیٹ گروپ کی ٹیم کو ملی تو گروپ بانی اور نیشنل کنوینر ذاکر حسین نصف شب میں ہی شدید سردی میں گھر سے نکل پڑے۔آخر طلوع آفتاب ہوتے ہی اپنا قیمتی خون عطیہ کیا۔اس موقع پر ذاکر حسین نے عوام سے الفلاح فرنٹ کے بلڈ ڈونیٹ گروپ سے جڑنے کی اپیل دہرائ۔
اس کے ساتھ ہی م راشٹریہ علماء کونسل کے صوبائی صدر ٹھاکر انل سنگھ نے آج ایک  مسلم مریض کیلئے خون عطیہ کیا۔اس موقع پر ٹھاکر انل سنگھ نے کہا کہ علماء کونسل نے اپنے قیام اول سے ہی ہندو مسلم ایکتا کا نعرہ دیا ہے۔یہ خون عطیہ اسی نعرے اور علماء کونسل کے نظریے کی ترجمانی کرتا ہے
۔بتا دیں کہ الفلاح فرنٹ کے بلڈ ڈونیٹ گروپ نے اب تک 122 مریض کو مفت میں خون دیا ہے۔اس موقع پر بلڈ ڈونیٹ گروپ کے ندیم ارشد،ضیاء خالد،یاسر پٹھان،محفوظ آعظمی،ناصر علوی (سہارنپور)ندیم انصاری،ابو شحمہ قریشی اور عادل شیخ کے علاوہ راشٹریہ علماء کونسل کے اترپردی صوبائی صدر اور راشٹریہ علماء کونسل کے قومی ترجمان،حافظ منصور،قاری اکرم وغیرہ نے ذاکر حسین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے عوام سے بلڈ ڈونیٹ گروپ سے جڑنے کی اپیل کی ہے۔