Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, December 4, 2020

مہاراشٹر ‏ایم ‏ایل ‏سی ‏انتخابات ‏میں ‏بی ‏جے ‏پی ‏کو ‏جھٹکا۔۔6 ‏میں ‏سے ‏5 ‏نشستوں ‏پر ‏کرنا ‏پڑا ‏ہار ‏کا ‏سامنا۔


ممبٸی ۔۔مہاراشٹر /صداٸے وقت /ذراٸع /4 دسمبر ٢٠٢٠۔
==============================
 مہاراشٹر قانون ساز کونسل کے انتخابات میں مہاراشٹرا بی جے پی کو ایک بڑا جھٹکا  لگا ہے۔  بی جے پی نے ایم ایل سی انتخابات میں چھ میں سے پانچ نشستوں پر  شکست کھائی ہے۔  جبکہ شیوسینا ، این سی پی اور کانگریس اتحاد نے چار نشستوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ اور ایک سیٹ آزاد امیدوار کے کھاتے میں گٸی ہے۔ اس شکست سے مایوس ہوکر بی جے پی رہنما دیویندر فندناویس نے ریمارکس دیئے کہ ہم تینوں پارٹیوں کی طاقت کا اندازہ لگانے میں ناکام رہے ہیں ، جس کی وجہ سے صرف ایک سیٹ پر کامیابی ملی ہے۔
 بی جے پی نے ایم ایل سی انتخابات میں ایسی سیٹیں گنوا دی ہیں جو اس کے مضبوط گڑھ رہے ہیں۔  وزیر اور این سی پی رہنما نے کہا کہ یہ فتح ریاست میں مہاویکاس آگاڑھی پارٹی کے ترقیاتی کاموں کی عکاسی کرتی ہے ، بی جے پی کو سمجھنا چاہئے کہ عوام اس کی غلط فہمیوں میں پھنسنے والی نہیں ہیں۔۔