Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, December 31, 2020

ملک میں پھیلنے لگا کورونا وائرس کا نیا اسٹرین ‎کی پروازوں پر 7 جنوری تک بڑھی پابندی

ملک میں برطانیہ میں ملے کورونا وائرس اسٹرین سے متاثر مریضوں کی تعداد بڑھ کر 20 ہو گئی ہے۔ 13 نئے مریض کس ریاست سے ہیں یہ ابھی صاف نہیں ہو سکا ہے۔ اس درمیان مرکزی حکومت نے برطانیہ  جانے اور آنے والی فلائٹس پر سات جنوری 2021 تک پابندی بڑھا دی گئی ہے۔
نٸی دہلی صداٸے وقت /ذراٸع / ٣١ دسمبر 2020.
==============================
ملک میں برطانیہ میں ملے کورونا وائرس اسٹرین  سے متاثر مریضوں کی تعداد بڑھ کر 20 ہو گئی ہے۔ 13 نئے مریض اور ملے ہیں۔ اس درمیان مرکزی حکومت نے برطانیہ جانے اور آنے والی فلائٹس پر سات جنوری 2021 تک پابندی بڑھا دی  ہے۔ پہلے یوکے کی فلائٹس پر 31 دسمبر تک پابندی تھی۔ یونین سول ایوی ایشن وزیر ہردیپ سنگھ پوری    نے یہ جانکاری دی۔
ایک آفیشیل بیان میں ہردیپ سنگھ ہوری نے کہا، برطانیہ میں موجودہ حالات کے مدنظر حکومت ہند نے فیصلہ لیا ہے کہ برطانیہ سے ہندستان آنے والی سبھی پروازیں عارضی طور سے سات جنوری 2021 رات 11:59 بجے تک معطل رہیں گی۔ یہ معطلی 22 دسمبر کی شام 11.59 بجے شروع ہوئی۔ اس سے قبل ہردیپ سنگھ پوری نے کہا تھا کہ برطانیہ سے ہندوستان آنے والے تمام مسافروں کا RT-PCR ٹیسٹ کیا جائے گا اور انہیں 7 دن کے کورنٹائن میں لازمی طور سے رہنا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عارضی معطلی کی تاریخ کا جائزہ لیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق ، کوروناوائرس کا نیا اسٹرین  پوری دنیا میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ اس نئی 'قسم' نے وائرس کو بڑھانے والے پروٹین میں تبدیلی کی ہے جس کے ذریعے یہ جسم کی خلیات پر آسانی سے حملہ کر دیتا ہے۔ اس کے تیزی سے پھیلنے کا سبب یہی ہے۔
یونائیٹڈ کنگڈم سے لوٹے بیس مسافروں میں اب تک کورونا وائرس کا نیا اسٹرین پایا گیا ہے۔ اس سے پہلے گزشتہ دن بھی ملک کے مختلف حصوں سے چھ ایسے ہی معاملے سامنے آئے تھے۔ کولکاتہ میں کورونا وائرس کے نئے اسٹرین کا معاملہ آیا ہے۔ یوکے سے لوٹے ایک شخص میں اسٹرین کی علامت پائی گئی ہیں جسے اب کورنٹائن کر دیا گیا ہے۔ جینوم سیکوئیکنگ  کے بعد اسٹرین کا پتہ لگا، شخص گزشتہ ہفتے ہی یوکے سے واپس آیا تھا۔