Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, December 31, 2020

جیو کا نئے سال پر بڑا تحفہ، یکم جنوری سے مفت ہو جائے گی کسی بھی نمبر پر لوکل وائس کال۔

ریلائنس جیو ایک مرتبہ پھر وائس کالس کو بالکل مفت کرنے جا رہی ہے۔ جیو سبسکرائبرس 1 جنوری 2021 سے اپنے فون سے فری وائس کال کر سکیں گے۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع / ٣١ دسمبر ٢٠٢٠۔
==============================
ریلائنس جیو  ایک مرتبہ پھر وائس کالس کو بالکل مفت کرنے جا رہی ہے۔ جیو سبسکرائبرس 1 جنوری 2021 سے اپنے فون سے فری وائس کال کر سکیں گے۔ اس طرح کی سروسز پر انٹرنیٹ یوسیج چارچ   ختم ہو گیا ہے۔ ریلائنس جیو نے جعمرات کو اس بارے میں جانکاری دی ہے۔ کمپنی نے بیان جاری کرکے کہا کہ آف۔نیٹ ڈومیسٹک کالس (Off-net domestic Calls) کو بالکل مفت کرنے کے عزم کا احترام کیا جائے گا۔ آئی یو سی چارجز ختم ہونے کے بعد ڈومیسٹک وائس کالس فری کر دی جائے گی۔ ایک جنوری 2021 دوبارہ سبھی کالز مفت کر دی جائیں گی۔ جیو کو لیکر اس خبر کے بعد دوسری ٹیلی کام کمپنی بھارتی ایئرٹیل  کے شیئرس میں دو فیصدی سے زیادہ کی گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔
اس اعلان کے بعد اب نئے سال سے کسی بھی نیٹ ورک پر کال کرنے کیلئے جیو صارفین کو پیسے نہیں دینے ہوں گے۔ یہ سہولیت ملک بھر میں کسی بھی ایریا کیلئے ہوگا۔ فی الحال آئی یو سی سہولیت کی وجہ سے صارفین کو آف۔نیٹ وائس کال کیلئے پیسے خرچ کرنے پڑتے ہیں۔ بتادیں کہ ستمبر 2019  میں ٹیلی کام ریگولرٹی اتھارٹی آف انڈیا (TRAI)  نے موبائل ٹو موبائل کالس کیلئے آئی یو سی کو جنوری 2020  کے آگے تک کیلئے بڑھا دیا تھا۔ اس کے بعد جیو نے اپنے صارفین سے آف۔نیٹ وائس کال کیلئے چارج کرنا شروع کیا۔ حالانکہ، جیو کے ذریعے وصولے جانے والا یہ چارچ آئی یو سی چارج کے برابر ہی تھا۔
آن۔نیٹ ڈومیسٹک کالس ابھی بھی مفت
کمپنی نے یہ بھی واضح کیا کہ آن۔نیٹ ڈومیسٹک کالس جیو نیٹ ورک پر بھی بالکل فری ہے۔ کمپنی نے کہا،  'VoLTE جیسے جدید ٹکنالوجیکے فوائد عام ہندوستانی شہریوں تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہے۔"
ریائنس جیو نے اکتوبر مہینے میں تقریبا 22  لاکھ سے زیادہ صارفین کو اپنے ساتھ جوڑا ہے۔ اس کے بعد کمپنی کے کل سبسکرائبرس کی تعداد 40.63  کروڑ کے پار پہنچ گیا ہے۔ جیو نے وائر لیس سیگمینٹ میں سب سے زیادہ 2,45,912  صارفین کو جوڑا ہے۔ اس کے بعد بھارتی ایئرٹیل نے 48,397  کسٹمرس کو فکسڈ لائن کنکشن کے ذریعے جوڑا ہے۔