Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, December 10, 2020

شکوہ ‏کے ‏بجاٸے ‏استعداد ‏٠یدا ‏کیجٸے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مفتی ‏محمد ‏ثناء ‏ٕ ‏الھدیٰ ‏قاسمی ‏۔

سیتا مڑھی ۔بہار /عبد الرحیم برہولیا وی)/صداٸے وقت /١٠ دسمبر ٢٠٢٠۔
==============================
  ضلع سیتامرھی کے پپری بلاک واقع ناراین پور میں امارت شرعیہ بہار اڑیسہ جھاڑکھنڈ کے ناٸب ناظم حضرت مولانا مفتی محمد ثناء الھدیٰ قاسمی کی قیادت میں امارت شرعیہ کے علماء کرام کا ایک مؤقر دعوتی واصلاحی وفد کی آمد ہوئی ۔
قاٸد  وفد نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ حضرت امیر شریعت مفکر اسلام مولانا ولی صاحب رحمانی دامت برکاتہم العالیہ فرمایا کرتے ہیں کہ معاملہ تعداد کا نہیں استعداد کا ہے'کامیابی تعداد سے نہیں ہوتی. استعداد سے ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار قاٸد وفد مفتی محمد ثناء الھدیٰ قاسمی صاحب نے اپنے صدارتی خطاب میں کیا انہوں نے فرمایا تعداد بھی اگر متحد ہو تب کام بنتا ہے تعداد کا فائدہ اتحاد میں ہے'اور استعداد انفرادی طور پر بھی کام کرجاتاہے جس کے اندر صلاحیت ہوتی ہے وہ بنجر زمین میں بھی پھول اگا دیتا ہے ہماری بد قسمتی یہ ہے کہ ہمارے یہاں شکوہ شکایت کا مزاج بہت زیادہ ہے لیکن استعداد بڑھانے کی بات نہیں کی جاتی ہے اگر آپ کے اندر صلاحیت ہوگی تو دنیا آپ کی قدر کریگی
مفتی تبریز عالم قاسمی ناظم تعلیمات دارالعلوم الاسلامیہ امارت شرعیہ نے فرمایا کہ امارت شرعیہ کا پیغام یہ ہے کہ بنیادی تعلیم کو عام کیا جائے معاشرے اور سماج کا ہر  فرد اپنے بچوں کو دینی تعلیم سے آرستہ کرے  قران کریم صحت کے ساتھ پڑھایا جائے مولانا محمد انوار اللہ فلک قاسمی نے فرمایا امارت شرعیہ ہم سب کے ایمان کا حصہ ہے اور اس کا بنیادی سرمایہ ہم سب کی سمع وطاعت  اور دل و جان سے وابستگی ہے امارت شرعیہ کسی شخص یا فرد کا نام نہیں ہے بلکہ اگر آپ امارت شرعیہ سے وابستہ ہیں تو آپ جہاں ہیں خود امارت شرعیہ ہیں ہمارے وجود اور مذہبی تشخص کی بقا کے لئے امیر شریعت کی ماتحتی میں زندگی گزارنا سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے مفتی سراج الدین مظاہری نے کہاکہ اپنے امیر کی اطاعت کو لازم سمجھیں حضرت امیر کا جو بھی حکم ملے اس پر ضرور عمل کریں اجلاس سے مولانا اعجاذالحق قاسمی مولانا احسان الحق شمس نے بھی خطاب کیا مولانا رءیس مولانا اکبر علی. مولانا محمد عمیرمبلغین امارت شرعیہ اور مولانا ساجد صاحب اور انکے رفقاء نے اجلاس کو کامیاب بنانے کےلئے  بھر پور جدوجھد کی. اجلاس کا آغاز حافظ عکرمہ کی تلاوت قرآن کریم اور اجلاس کا اختتام فاید وفد مفتی محمد ثناء الھدیٰ قاسمی صاحب کی رقت آمیز دعا پر ہوا