Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, December 9, 2020

شہریت ترمیمی قانون پر ممتا بنرجی کا بڑا بیان، کوئی نہیں چھین ہندوستانیوں کی شہریت۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بنگال کے بنگاوں میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران سی اے اے کے تعلق سے بڑا بیان دیتے ہوئے سی اے اے کے نام پر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا۔

کولکاتا:مغربی بنگال /صداٸے وقت /ذراٸع / ٩ دسمبر ٢٠٢٠۔
===================(==========
 شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور این آر سی ملک کی سیاست کا ایک ایسا موضوع ہے، جس پر لوگوں کی نگاہیں مرکوز ہیں۔ آسام میں این آر سی کی صورتحال اور ایک خاص طبقے کو نظر انداز کرکے سی اے اے یعنی شہریت ترمیمی ایکٹ کی منظوری سے ملک بھر کے لوگوں میں ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔ لوگ اس قانون کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ جبکہ بی جے پی نے بنگال اسمبلی الیکشن میں اسی موضوع کو سامنے رکھ کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے اور آیندہ سال جنوری سے سی اے اے نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بی جے پی کے اس اعلان سے ایک بار پھر سے اس کی مخالفت کر رہے لوگوں میں بے چینی دیکھی جارہی ہے۔ وہیں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سی اے اے کے تعلق سے بڑا بیان دیتے ہوئے سی اے اے کے نام پر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا۔ آج بنگال کے بنگاوں میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ سی سی اے کے نام پر جھوٹ بولا جارہا ہے اور گمراہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ اس ملک کے شہری ہیں اور کوئی بھی آپ کی شہریت نہیں چھین سکتا۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ باہر کے لوگوں کو بنگال لایا جارہا ہے۔ آر ایس ایس کے لوگ بنگال آرہے ہیں اور یہاں کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ممتا بنرجی نے ایسے وقت میں یہ بیان دیا ہے جب لوگوں میں بے چینی کی کیفیت دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ایسے میں وزیراعلی کے اس بیان سے سی اے اے اور این آرسی کی مخالفت کر رہے لوگوں کو راحت تو ملی ہے، لیکن سوال یہ اٹھتا ہے کہ الیکشن کے موقع پر سی اے اے کے موضوع پر کون کس پر بھاری پڑتا ہے۔