Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, December 24, 2020

دعاٸیہ ‏مجلس ‏کا ‏انعقاد۔

پٹنہ۔۔بہار / صداٸے وقت /نماٸندہ۔
==============================
آج مؤرخہ 24/دسمبر 2020ء مرکزی دفتر امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ میں مفتی مبین احمد سعیدی قاسمی مہتمم مدرسہ طیبہ قاسم العلوم بردی پور دربھنگہ کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر ایک دعائیہ مجلس منعقد ہوئی، جس میں امارت شرعیہ کے قائم مقام ناظم مولانا محمد شبلی القاسمی مدظلہ العالی نے فرمایا کہ مفتی مبین صاحب قاسمی جو امارت شرعیہ کے معاون ناظم مولانا احمد حسین قاسمی صاحب کے دیرینہ رفیق ہیں ان کی والدہ کا انتقال ہم تمام کے لیے ملال کا باعث ہے.
لہذا مرحومہ کیلئے دعاء مغفرت کرنا ہمارا فرض بھی ہے اور ہمارے لئے باعث سعادت بھی، اللہ تعالٰی مرحومہ کی بال بال مغفرت فرمائے ان کے تمام حسنات کو قبول فرمائے اور جملہ تقصیرات سے صرف نظر فرمائے اور اللہ پاک مفتی مبین قاسمی، تمام خویش واقارب وجملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے.
حضرت ناظم صاحب نے مرحومہ کے لیے خود دعا فرمائی، اس دعائیہ مجلس میں امارت شرعیہ کے صدر مفتی مولانا سہیل احمد قاسمی، مفتی مولانا سعیدالرحمن قاسمی، نائب مفتی مولانا احتکام الحق قاسمی، مرکزی دارالقضاء امارت شرعیہ کے نائب قاضی مولانا محمد انظار عالم قاسمی، امارت شرعیہ کے معاون ناظم مولانا احمد حسین قاسمی، مولانا سید محمد عادل فریدی، مولانا نصیرالدین مظاہری، مولانا اختر حسین شمسی، مفتی محمد نورالدین قاسمی محمدآبادی، مفتی عبدالمنان قاسمی، قاری شاہد اقبال جامعی، مولانا وصی اللہ ندوی، مفتی محمدابوذر مفتاحی، مولانا محمداعجاز مفتاحی و دیگر علمائے امارت شرعیہ موجود تھے.