Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 21, 2020

سردی ‏کا ‏موسم ‏اور ‏ہم ‏۔۔۔۔۔۔؟

                  تحریر 
مولانا محمد نعیم الدین غازی پوری
+91 8090509056
+91 8960481996
                  صداٸے وقت 
             =============-
اِس کائناتِ میں اللہ ربّ العزت کی تخلیق کے مظاہر بے شمار ہیں , ان ہی میں موسموں کا اختلاف بھی قدرت الہی کا عظیم مظہر ہے ،اللہ تعالی نے تعریف و تعارف کی مصلحت سے جہاں انسانی مزاج و طبیعت ،رنگ ونسل اور خاندان و قبیلے میں اختلاف رکھا ہے وہیں سال کے موسموں میں بھی تنوع وتغیر پایاجاتاہے ۔
عمومی طورپر اہل زمین سال بھر میں چار موسموں گرمی،سردی، بہار اور خزاں سے مستفید ہوتے ہیں ۔ان میں ہرموسم اپنی الگ خصوصیت وشناخت رکھتا ہے :
گرمیاں ان کھیتوں،فصلوں اور پھلوں کے لیے موزوں اور مناسب ہوتی ہیں جو زیادہ درجۂ حرارت چاہتے ہیں۔ سردیوں میں خشک میوہ جات کی بہتات ہوتی ہے جو اپنا منفرد مزہ رکھتے ہیں۔ برسات کی ہوائیں ﷲ کی رحمت کی نوید لاتی ہیں اوربارش خشک ٹیلوں اور قحط زدہ علاقوں کو سرسبز و شاداب کردیتی ہے ۔ موسم خزاں میں پتے جھڑتے ہیں اور درخت نیا لبادہ پہننے کی تیاری کرتے ہیں۔
دن اور رات کے اس الٹ پھیر اورموسموں کے اس آنے جانے ہی سے کائنات کی رنگینی قائم ہے ،اس نظام کے انتہائی مربوط ہونے سے پتا چلتا ہے کہ اس کے خالق بہت دانا اور حکمت والا ہے ، اس انعامات خداوندی اور مظاہر قدرت سے سبق حاصل کرنے کا عمل انسان کو کامیابیوں سے ہمکنار کرتا ہے اور تباہی سے نجات دلاتا ہے ۔ نیز اس سے انسان کو نیک اور باصلاحیت لوگوں کے راستے پر چلنے کی رہنمائی ملتی ہے ،اور اس کے لیے مثبت نتائج برآمد ہوتے ہیں۔
مسلمان کو چاہئے کہ وہ زندگی کے شب وروز اور ماہ و سال کی تبدیلی سے عبرت حاصل کرے ،اور یہ جان لے کہ وہ اللہ کتنا طاقت و قدرت والا ہے جو دن و رات میں تبدیلی کرتا ہے ۔جیساکہ ارشاد باری ہے :

''بہت با برکت ہے وہ ﷲ جس نے آسمان میں برج بنائے اور اس میں آفتاب سا چراغ اورجگمگاتا چاند بنادیا،وہی ہے جس نے رات اور دن کو یکے بعد دیگرے آنے والابنایا ،ان کے لیے جو یاد دہانی حاصل کرنا چاہیں یا شکر گزار بننا چاہیں۔" -- سورۂ فرقان

دوسری جگہ ارشاد باری ہے,

 " اللہ ان میں تصرف و تبدیلی کرتا ہے چناچہ اس کو لمبا کرتا اور اس کو چھوٹا کرتا ہے ،یہاں تک کہ دونوں برابر ہوجاتے ہیں،پھر جو لمبا تھا وہ چھوٹا ہونا شروع ہو جاتا ہے اور جو چھوٹا تھا وہ لمبا ہونے لگتا ہے ،اور اللہ ہی اپنے حکم،اپنی طاقت ، غلبہ اور علم سے ان میں تبدیلی لاتا ہے ،بلا شبہ اس میں اللہ تعالی کی عظمت کی دلیل ہے," -- سورہ النور
قدرتی انمول موسم سرما کے لئے تیار ہو جائیں کیونکہ سال کا بارہواں مہینہ ہے ، سردی کا موسم شروع ہوچکا ہے، دن چھوٹے ، راتیں لمی ہوچکی ہے, اور کہیں بارش تو کہیں برفباری ہمیں قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہونے کا موقع اس وقت شروع ہے  ۔ سردی کا موسم ، گرم علاقوں میں رہنے والوں کو بڑا ہی پیار لگتا ہے ،بڑے شوق سے دلفریب شال اورسوئیٹر
خریدے جاتے ہیں ، سردی سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیر و تفریح کے منصوبے بنائے جاتے ہیں اور مخصوص پکوان بھی سب کا دل لبھاتے ہیں ۔ تو کیا آپ اس موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے تیار ہیں ؟ یاد کیجئے پچھلے سال آپ نے یہ خوبصورت موسم کیسے گزارا تھا ؟ کیا کوئی تفریحی منصوبہ عمل میں آیا تھا ؟ یا دن معمول کے انداز سے گزرے تھے ؟ ہمیں کہا جاتا ہے کہ ہر دن سے لطف اندوز ہونے کی کوشش کرنا چاہئے ، لیکن ہم میں سے کتنے لوگ اس نصیحت پر عمل کرتے ہیں ؟ یہ بڑی اہم نصیحت ہے ، اس پر عمل کرنا مشکل خیال کیا جاتا ہے ، لیکن ایک بار کوشش کی جائے کہ ہم معمول کی مصروفیات کے باوجود اپنے لئے وقت نکالیں گے ، اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزاریں گے ، خوش رہیں گے تب یہ کام ناممکن نہ ہوگا ۔ ہمارا مشورہ ہے ، زندگی کو محسوس کرنا چاہتی ہیں ، قدرت سے قریب ہوجائے ، فطرت کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہونے کیلئے سفر کیجئے ، تفریحی منصوبے ترتیب دیجئے ، سیر کرنے جایئے ، قدرتی نظاروں کی رعنائی آپ کو زندگی کا ایک مثبت پہلو دکھائے گی ، جو آپ کیلئے اچھوتی خوشی کا سبب ہوگی ۔ 
یہ دنیا بہت خوبصورت ہے ، بہت دور نہ سہی ، قریبی مقام کی سیر بھی آپ کے دل و دماغ کو ایسی توانائی اور تازگی عطا کرسکتی ہے جو ناقابل بیان ہے ،

 یاد رکھئے !
خوشی تلاش کرنے کیلئے ہمیں بہت دور جانے کی ضرورت نہیں ہوتی ، یہ ہمارے اندر ہی ہے ۔ اسے پہچاننے کیلئے بس کوشش کی ضرورت ہے ۔

سردی کا موسم مومن کے لئے موسم بہار ہوتا ہےراتیں لمبی ہوتی ہیں جن میں وہ قیام یعنی تہجد ادا  کرلیتا ہے,
دن چھوٹے ہوتے ہیں جن میں وہ روزے رکھ لیتا ہے
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے
سردی کو خوش آمدید اس موسم میں برکتیں نازل ہوتی ہیں کہ تہجد کے لئے رات طویل ہوجاتی روزہ رکھنے کے لئے دن چھوٹا

آپ بھی ان خوبصورت دنوں اور راتوں  سے فائدہ ضرور اٹھائیں

اپنے چھٹے ہوے روزے رکھ سکتے ہیں....!!

مدرسہ اشاعت العلوم, سٹی ریلوے اسٹیشن, ضلع غازی پور ,یوپی