Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 7, 2020

اکھلیش ‏یادو ‏کی ‏نظر ‏بندی ‏و ‏گرفتاری ‏جمہوریت ‏کا ‏قتل ‏ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ابو ‏عاصم ‏اعظمی ‏


ابوعاصم اعظمی نے دھمکی آمیز لہجہ اختیار کر تے ہوئے کہا کہ اگر یوپی میں اکھلیش کے ساتھ کچھ بھی ہوا تو اس کا انجام برا ہوگا اکھلیش جی اگر کسانوں کے حق کیلئے میدان عمل میں آگئے ہیں تو انہیں کیوں روکا جارہا ہے انہیں کسانوں کے مسائل پر آواز بلند کرنے کیوں نہیں دی جارہی ہے اپوزیشن کی آواز کو دبانے کیلئے انہیں نظر بند کرنا بی جے پی کی ایک سازش ہے یہ جمہوریت کے قتل کے مترادف ہے۔

ممبئی: مہاراشٹر / صداٸے وقت /ذراٸع / 7 دسمبر 2020.
==============================
سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی نظربندی  جمہوریت کا قتل ہے. جو ہٹلر کی چال چلے گا  وہ ہٹلر کی موت مریگا۔ سرکار عیاری و مکاری سے کسانوں کے مسئلہ میں اپوزیشن کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے ، اگر اکھلیش یادو کسانوں کے مسئلہ پر سرکار سے سوال کر رہے ہیں تو انہیں نظر بند یا گرفتار کیوں کیا جارہا ہے۔ اس قسم کا سخت تبصرہ آج سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے اکھلیش یادو کی نظر بندی پرکیا ہے۔
ابو عاصم اعظمی نے مودی سرکار کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یہ مودی سرکار اپوزیشن کی آواز دبانے کیلئے ہر طرح کے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے اگر آپ کو کسانوں سے خطرہ نہیں ہے تو ان کے مطالبات کیوں پورا نہیں کر رہے ہیں اگر آپ کو کسانوں سے ہمدردری ہے تو اس فرسودہ کسان مخالف اصلاحات زرعی بل کو واپس کیوں نہیں لیا جارہا ہے یہ اس بات کا غماز ہے کہ اپنی انا کی خاطر سرکار کسانوں پر تشدد اور ظلم کر رہی ہے انہیں سردی میں سڑکوں پر بیٹھنے پر مجبور سرکار نہ کیا ہے۔
ابو عاصم اعظمی نے دھمکی آمیز لہجہ اختیار کر تے ہوئے کہا کہ اگر یوپی میں اکھلیش کے ساتھ کچھ بھی ہوا تو اس کا انجام برا ہوگا اکھلیش جی اگر کسانوں کے حق کیلئے میدان عمل میں آگئے ہیں تو انہیں کیوں روکا جارہا ہے انہیں کسانوں کے مسائل پر آواز بلند کرنے کیوں نہیں دی جارہی ہے اپوزیشن کی آواز کو دبانے کیلئے انہیں نظر بند کرنا بی جے پی کی ایک سازش ہے یہ جمہوریت کے قتل کے مترادف ہے۔ اکھلیش یادو کی نظر بندی کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کر تے ہیں اورسرکار کو یہ باور کرواتے ہیں کہ اکھلیش جی کے ساتھ اس قسم کا سلوک قطعی برداشت نہیں کیا جائیگا اس کے خلاف احتجاج جاری ہے ابوعاصم اعظمی نے سماجوادی پارٹی کا مہاراشٹر میں موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر اور ممبئی میں سماجوادی پارٹی کسانوں کے ساتھ ہیں اور اس کے شانہ بشانہ 8 دسمبر کو بھارت بند میں شریک ہے۔