Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 7, 2020

تعمیر ‏ہو ‏رہے ‏ہاٸی ‏وے ‏پر ‏انڈر ‏پاس ‏بنانے ‏کا ‏مطالبہ ‏

اعظم گڑھ۔اتر پردیش /صداٸے وقت /عبد الرحیم صدیقی کی رپورٹ / 7 دسمبر 2020.
==============================
لالگنج ۔۔۔دیوگاؤں سلیم پور سڑک پر واقع سید ملک پور کے پاس سے انڈر پاس نہ بنائے جانے کو لیکر ابھی دو حفتہ پہلے NHI کے افسران سے بسہی اقبالپور کے پردھان محمد صالح سلیم پور کے سابق پردھان پنکج سنگھ کے درمیان بات ہُوئی جو کسی نتیجے پر نہ پہنچنے کے سبب کام کو رکوا دیا گیا  تھا۔
دوبارہ اُسی معاملے کو لیکر NHI کے سی آر او هری شنکر،پی ڈی سمر بہادر سنگھ،ایس ڈی ایم لال گنج پنکج شریواستو،تحصیل دار لال گنج ہیمنت کمار اور محمد صالح،پنکج سنگھ،محمد کاشف خان،محمد تابش کے درمیان کئی گھنٹوں گُفتگو چلی،لیکن افسران انڈر پاس بنوانے كو تیار نہیں ہوئے۔زیبرا کراسنگ بنانے کو کہھ رہے ہیں جو علاقے کی عوام کو منظور نہیں۔اسی طرح لال گنج میں بھیرہ چوراہے پر بهی انڈر پاس نہ بنائے جانے سے آئے دن حادثے ہوتے رہتے ہیں۔وہاں بھی لوگوں نے کئی دفعہ انڈر پاس بنوانے کے لئے مظاہرہ کیا لیکِن اُسکا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔عوام کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ان جگہوں پر انڈر پاس بنوایا جاٸے ۔جس سے عوام کو سہولت ہو اور حادثات سے بچا جاٸے۔