Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 7, 2020

فرید الحق میموریل ڈگری کالج ۔۔۔ترقی کا ایک اور قدم۔۔۔۔اب ہوا پوسٹ گریجویٹ کالج۔

 جونپور۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ۔
==============================
شاہگنج۔۔صبرحد۔۔۔۔۔فرید الحق میموریل ڈگری کالج تعلیم آباد  صبرحد  نے ایک اور قدم ترقی کی طرف بڑھاتے ہوٸے پوسٹ گریجویٹ ( پی جی ) کے کورسز مختلف سبجیکٹ میں شروع کر کے ضلع میں پی جی کالج کی  حیثیت حاصل کرلی ہے۔۔۔ابھی تک یہاں بی اے ، بی کام ، بی ایس سی کی ڈگری کی تعلیم ہوتی تھی اب اس کے ساتھ ساتھ ایم اے ، اور ایم ایس سی کی بھی اعلیٰ تعلیم دی جاٸے گی۔اب  علاقہ کے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے لٸے اپنا گھر و والدین کو چھوڑ کر باہر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
کالج کا یہ کارنامہ علاقے کے لوگوں کے لٸے ایک سوغات ہے۔۔۔پرنسپل ڈاکٹر تبریز عالم   کی کاوشوں اور منیجر ناصر جمال کی سرپرستی سے کالج  ترقی کی طرف گامزن ہے۔
اس سلسلے میں پرنسپل ڈاکٹر تبریز عالم نے نماٸندہ صداٸے وقت کو بتایا کہ فی الحال ایم اے کے لٸے اردو ، ہندی و سوشیلوجی و ایجوکیشن  اور ایم ایس سی باٹنی و زولوجی   کے لٸے منظوری ملی ہے۔اور ان مضامین کے لٸے فرسٹ ایٸر میں داخلے شروع ہیں۔
            ڈاکٹر تبریز عالم۔۔پرنسپل۔

 ایذمیشن کے لٸے ڈاکٹر تبریز عالم نے کہا کہ داخلے کے خواہش مند طلبہ  اپنا داخلہ آن لاٸن بھی کراسکتے ہیں اور کالج میں آکر بھی داخلہ لے سکتے ہیں ۔آن لاٸن داخلہ کے لٸے کالج کی ویب ساٸٹ www.faridulhaqcollege.com ہر جاکر pay now option پر کلک کرکے فیس و دیگر مانگے گٸے کاغذات کو  اپلوڈ کرکے اپنا داخلہ کراسکتے ہیں۔
کالج کی اس ترقی سے علاقے کے عوام کافی خوش ہیں اور آخر میں کہنا ہی پڑتا ہے کہ۔

صبرحد آج بھی ہے حلقہ شیراز وطن “