Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 7, 2020

لوہیا ‏واہنی ‏کے ‏ضلع ‏صدر ‏سمیت ‏ایک ‏درجن ‏سماجوادی ‏کارکنان ‏کو ‏جونپور ‏پولیس ‏نے ‏کیا ‏گرفتار۔۔نکالی ‏جارہی ‏تھی ‏کسان ‏یاترا۔

جونپور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / نماٸندہ /
7 دسمبر 2020
==============================
سماجوادی پارٹی  کے قومی صدر اکھلیش یادو  کی ہدایت پر مرکزی حکومت کے کسان مخالف قانون کی مخالفت میں پوری ریاست میں ” کسان یاترا“ منعقد ہوٸی۔اسی سلسلے میں  جون پور میں بھی  کسان یاترا کو سماج وادی پارٹی نے نکالا جس کو پولیس نے روک دیا اور   لوہیا واہنی  کے ضلعی صدر بھانو پرتاپ موریہ ، جنرل سکریٹری آنند گپتا ، ضلعی سکریٹری اومیش پرساد یادو سمیت ایک درجن سماجوادی کارکنان کو  کوتوالی  پولیس نے گرفتار کر کلیا اور وہ کارروائی میں مصروف ہیں۔
 دیگر ایس پی کارکنان گرفتاری پر برہم ہوگئے اور انہوں نے پولیس انتظامیہ کی زیادتی میں پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے گرفتار رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس موقع پر  انیل کمار ، جتیندر ، وشال وغیرہ سماجوادی کارکنان  موجود رہے  ہیں۔