Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, December 16, 2020

لکھنو پہنچے اسد الدین اویسی ، اوم پرکاش راج بھر سے کی ملاقات ، قیاس آرائی بازار گرم.

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ سیاست میں جب دو لوگ ایک ساتھ ملاقات کرتے ہیں تو اس کا مطلب آپ سمجھتے ہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اوم پرکاش راج بھر کے ساتھ ہیں ۔

لکھنٶ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / ذراٸع /١٦ دسمبر ٢٠٢٠۔
==============================
بہار اسمبلی انتخابات میں پانچ ممبران اسمبلی کی جیت کے بعد اسد الدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم کے حوصلے بلند ہیں ۔ اب پارٹی نے اپنی نگاہیں 2022 میں اترپردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات پر مرکوز کردی ہیں ۔ سیاسی زمین اور اتحاد کی تلاش میں اویسی بدھ کو لکھنے پہنچے اور اوم پرکاش راج بھر سے ملاقات کی ۔ اوم پرکاش راج بھر کے بعد انہوں نے پیس پارٹی کے لیڈر عبد المنان سے بھی ملاقات کی ۔ عبد المنان نے پیس پارٹی چھوڑ کر اویسی کی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ سیاست میں جب دو لوگ ایک ساتھ ملاقات کرتے ہیں تو اس کا مطلب آپ سمجھتے ہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اوم پرکاش راج بھر کے ساتھ ہیں ۔ اترپردیش میں پرگتی شیل سماجوادی پارٹی کے سربرہ شیوپال سنگھ یادو سے بھی ملاقات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں اویسی نے کہا کہ شیوپال سیاست میں ایک بڑا چہرہ ہیں ۔ ان سے بھی ملاقات کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بہار کی کامیابی میں راج بھر کا بڑا کردار رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہمیں کامیابی ملی ۔
ممتا بنرجی پرتبصرہ کرتے ہوئے اسدالدین اویسی نے بنگال کی وزیر اعلی کو ایک مشورہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہار کے لوگوں کی توہین نہ کریں اور یہ بھی دیکھیں کہ ان کی پارٹی کے لوگ پارٹی چھوڑ کر جارہے ہیں ۔ انہیں اس کے بارے میں سوچنا چاہئے 
اویسی نے کہا کہ حیدرآباد میں کہاوت ہے کہ غریب کی جورو سب کی بھابھی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم بہار میں 20 سیٹوں پر لڑے اور پانچ پر جیتے ۔ باقی سیٹوں پر ووٹ جوڑ دیا جائے تو بی ج پی کو زیادہ ووٹ پڑے ۔ ہماری پارٹی نے کوئی ووٹ نہیں کاٹا ۔
اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے میونسپل الیکشن میں تشہیر کے دوران حیدرآباد کا نام بدل کر بھاگیہ نگر کرنے کی بات کہی تھی ، اس پر اویسی نے کہا کہ ہم اترپردیش میں کسی بھی چیز کا نام نہیں بدلیں گے ۔ اویسی نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ اور امت شاہ جس وارڈ میں بھی تشہیر کرنے گئے وہاں پر بی جے پی کو شکست ملی ۔