Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, December 11, 2020

سماجوادی ‏پارٹی ‏کے ‏لیڈر ‏و ‏اتر ‏پردیش ‏سرکار ‏کے ‏سابق ‏وزیر ‏وسیم ‏احمد ‏کا ‏انتقال۔

اعظم گڑھ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / نماٸندہ / ١٢ دسمبر ٢٠٢٠۔
==============================
سماجوادی پارٹی کی سینیٸر رہنما ۔گوپال پور اسمبلی حلقہ سے سابق ایم ایل اے و اتر پردیش سرکار کے سابق وزیر براٸے بیسک تعلیم وسیم احمد کا رات کو لکھنٶ کے کے جی ایم سی میڈیکل کالج میں دوران علاج  انتقال ہوگیا۔مرحوم شوگر ، بلڈ پریشر و ہارٹ جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے اور کافی دنوں سے علیل تھے۔
اطلاع کے مطابق آج شام کو بعد نماز مغرب شبلی ڈگری کالج میں نماز جنازہ ہوگی اور جامعتہ الرشاد مدرسہ کی نٸی قبرستان رشاد نگر میں تدفین کی جاٸے گی۔
مرحوم ضلع اعظم گڑھ کے مردم خیز موضع بندول کے رہنے والے تھے اور اعظم گڑھ شہر میں پہاڑ پور میں رہاٸش پزیر تھے۔