Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, December 25, 2020

بی ‏جے ‏پی ‏کی ‏طرح ‏تمام ‏سیاسی ‏جماعتوں ‏کے ‏افراد ‏کے ‏خلاف ‏مقدمات ‏واپس ‏لیا ‏جاٸے۔۔۔۔۔۔۔۔مایاوتی ‏کا ‏مطالبہ


 بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے ٹویٹ کیا ہے کہ بی جے پی کے ارکان  پر 'سیاسی بدلے' کے جذبے سے اترپردیش میں دائر مقدمات کی واپسی کے ساتھ ، تمام اپوزیشن جماعتوں کے خلاف ایسے معاملات کو بھی واپس کرنا چاہئے۔
 لکھنؤ۔  اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع /٢٥ دسمبر ٢٠٢٠۔
==============================
اترپردیش کی یوگی سرکار نے مظفر نگر فسادات سے متعلق  ایک کیس واپس لینے کے لئے عدالت سے درخواست کی ہے۔  عدالت کو اس پر فیصلہ لینا ہے۔  دوسری طرف یوگی حکومت کے اس اقدام پر سیاست گرم ہوگٸی ہے۔  بہوجن سماج پارٹی کی قومی صدر مایاوتی (بی ایس پی سپریمو مایاوتی) نے اس معاملے میں ایک الگ ہی  مطالبہ کیا ہے۔  انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ بی جے پی کے لوگوں کے خلاف سیاسی نفرت کے جذبے کے تحت اترپردیش میں دائر مقدمات کو واپس لینے کے علاوہ ، تمام اپوزیشن جماعتوں کے کیسوں کو بھی واپس کرنا چاہئے۔  یہ بی ایس پی کا مطالبہ ہے۔ فی الحال ، عدالت نے یوپی حکومت کی درخواست پر فیصلہ نہیں کیا ہے
  بتادیں کہ سرکاری وکیل راجیو شرما نے مظفر نگر کی اے ڈی جے عدالت میں کیس واپس لینے کے لئے درخواست دائر کی ہے۔  فی الحال ، عدالت نے کیس کی واپسی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں دیا ہے۔  معلوم ہو  کہ 7 ستمبر 2013 کو نانگلہ منڈود کی مہا پنچایت کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔  اشتعال انگیز تقاریر ، دفعہ 144 کی خلاف ورزی ، آتش زنی اور تخریب کاری کے تحت بی جے پی کے تین  رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔  یہ مہا پنچایت  سچن اور گوراو کے قتل کے بعد مظفر نگر میں طلب کی گئی تھی۔
 ویسے مظفر نگر فسادات میں 510 مقدمات درج کیے گئے تھے ، ان میں سے یہ کیس بہت اہم ہے۔  یہ وہی معاملات ہیں جن میں بی جے پی کے ممبر اسمبلی  سنگیت سوم ، کپل دیو اگروال اور کابینہ کے وزیر سریش رانا اور دوسرے ملزمان شامل  ہیں۔  یہ مقدمہ اس لئے بھی اہم ہے کیوں کہ 7 ستمبر 2013 کو ناگلا منڈور میں جاٹ مہا پنچایت کے بعد ، مظفر نگر سمیت مغربی یوپی میں فساد پھوٹ پڑے ، 65 افراد ہلاک اور 40 ہزار سے زیادہ افراد کو بے گھر کردیا گیا۔  .  ان میں سے بہت سے لوگ ابھی بھی کیمپ میں مقیم ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ معاملہ حکومت نے تکنیکی طور پر واپس  لےلیا  ہے۔  دراصل  ایسے تمام معاملات میں ، ریاستی حکومت ملزموں کے خلاف لڑتی ہے۔  یہ مقدمہ اس وقت کے پولیس اسٹیشن انچارج چرن سنگھ یادو نے  ریاستی حکومت کی طرف سے بی جے پی کے ممبران اسمبلی کے خلاف درج کیا تھا۔  اب سرکاری وکیل کی جانب سے عدالت میں کیس واپس لینے کے لئے درخواست کا مطلب یہ ہے کہ حکومت نے کیس واپس لے لیا ہے۔  اب عدالت کو کیس کی میرٹ کی بنیاد پر فیصلہ کرنا ہے کہ آیا کیس واپس ہو  گا یا نہیں۔