Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, December 2, 2020

مسلم ‏ڈاکٹرس ‏ایسوسی ‏ایشين ‏کی ‏شاندار ‏مہم۔۔مسلم ‏طالبات ‏کو ‏ڈاکٹر ‏بنانے ‏کے ‏لٸے ‏رہاٸشی ‏کوچنگ ۔کا ‏انتظام۔۔۔۔

پٹنہ ,,,بہار /صداٸے وقت /ذراٸع /٢ دسمبر ٢٠٢٠۔
=============================
ایسوسی ایشن آف مسلم ڈاکٹرس نے گزشتہ سال پٹنہ میں رہائشی کوچنگ کا انتظام کر معاشی اعتبار سے کمزور طالبات کے لئے کامیابی کا سنہرا موقع فراہم کرایا ہے۔ پہلے بیچ میں پندرہ طالبات کا داخلہ ہوا تھا جس میں بارہ طالبات نے نیٹ کا امتحان پاس کر مختلف میڈیکل کالجوں میں داخلہ لیا ہے۔ کامیاب طالبات نے ایسوسی ایشن آف مسلم ڈاکٹرس کی مہم کی ستائش کرتے ہوئے کہا کی پورے دینی ماحول میں رہائشی کوچنگ کا انتظام کیاگیا تھا۔
پٹنہ میں ایک سال کی سخت محنت نے انہیں میڈیکل کے امتحان میں کامیاب کیا۔ طالبات نے یہ بھی کہا کہ موقع نہیں ملنے کے سبب مسلم لڑکیاں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلہ کرانے سے قاصر رہ جاتی ہیں لیکن اس طرح کی کوششوں سے مسلم طالبات کو اپنا خواب پورا کرنے میں مدد مل رہی ہے۔ کامیاب طالبات کے اعزاز میں ایسوسی ایشن آف مسلم ڈاکٹرس نے پٹنہ میں ایک پروگرام منعقد کیا۔
اس موقع پر ایسوسی ایشن کے سرپرست اور پٹنہ کے معروف ڈاکٹر احمد عبدالحئ نے کہا کی اب رہائشی کوچنگ میں چالیس طالبات کو رکھا جائےگا۔ واضح رہیکہ بیس طالبات سے کھانے پینے کا پیسہ لیا جائےگا اور بیس طالبات کو تمام چیزیں مفت دستیاب کرائی جائےگی۔
وہیں ایسوسی ایشن ملک کے مختلف صوبوں میں مسلم بچیوں کو ڈاکٹر بنانے کے لئے رہائشی کوچنگ کا انتظام کرےگی۔ ایسوسی ایشن آف مسلم ڈاکٹرس کے مطابق پورے ملک کے مسلمان ڈاکٹرس سے رابطہ قائم کر مسلم طالبات کو ڈاکٹر بنانے کی مہم کو مزید آگے بڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مسلم ڈاکٹروں کی ٹیم کا کہنا ہیکہ وہ پہلے مرحلے میں لڑکیوں کی تعلیم پر ترجیح دے رہے ہیں اور جلد ہی اس مہم سے مسلم لڑکوں کو بھی جوڑا جائےگا۔
مسلم ڈاکٹروں کا یہ ایسوسی ایشن اس بات کو مانتا ہیکہ بغیر تعلیم کے مسلمانوں کی خستہ حالی دور نہیں ہوگی۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہیکہ تعلیم کو لیکر زبانی بیان بازی کرنے کے بجائے اب لوگوں کو عملی کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ مسلم ڈاکٹرس اس مہم سے گاؤں کے بچوں کو بھی جوڑنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔