Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, January 16, 2021

آج 1,91,181 لوگوں کو دی گئی ویکسین ، ابھی تک کسی کو کوئی پریشانی نہیں:::::::: : وزارت صحت

وزارت صحت نے پریس بریفنگ میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا کی ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا ہے، جو دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم ہے۔ ملک کے تمام ٹیکہ کاری مراکز میں ویکسین کی مناسب سپلائی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /16 جنوری 2021.
==============================
صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے آج کہا کہ بھارت بایوٹیک کے ذریعہ تیار کردہ کورونا وائرس کا ٹیکہ'کوویکسین' کو ملک کی 12 ریاستوں میں سپلائی کیا گیا ہے جبکہ سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے ذریعہ تیار کردہ کوویشیلڈ کو ملک کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سپلائی کیا گیا ہے۔ وزارت صحت نے آج شام ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا کی ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا ہے، جو دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم ہے۔ ملک کے تمام ٹیکہ کاری مراکز میں ویکسین کی مناسب سپلائی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
ملک میں کل 3351 ٹیکہ کاری مراکز قایم کیے گئے ہیں، جہاں ابتدائی رپورٹ کے مطابق 1,91,181 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ ٹیکہ کاری کے اس پورے عمل میں 16755 اہلکار شامل تھے۔ اب تک کسی بھی جگہ سے کسی بھی شخص کو ویکسین کی خوراک پلانے کے بعد اسپتال میں بھرتی کیے جانے کی اطلاع نہیں ہے۔
ادھرصحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے کورونا کی ٹیکہ کاری مہم کے آغاز پر ہفتہ کے روز کورونا کے خلاف جنگ میں ساتھ دینے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ "ٹیکہ کاری مہم کے آغاز ہونے پر میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، جنہوں نے کورونا کے خلاف جنگ میں ساتھ دیا ہے۔ ڈاکٹروں، سائنسدانوں، طبی عملہ، پولس اہلکاروں، صفائی ملازمین، فرنٹ لائن کے عملہ کا بہت شکریہ۔ میں صحافیوں کو بھی کورونا واریئرس شمار کرتا ہوں"۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پورے دور میں صحافی حضرات لوگوں کو درست معلومات فراہم کرنے میں پیش رہے۔
مرکزی وزیر صحت نے لوگوں سے کورونا ویکسین سے متعلق افواہوں کو نظر انداز کرنے کی اپیل کی۔ ہندوستان نے پولیو اور چیچک کے خلاف جنگ جیت لی ہے اور ملک اب کورونا کے خلاف جنگ جیتنے کے اہم موڑ پر ہے۔