Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, January 4, 2021

غازی آباد کے مراد نگر میں ایک چھت گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 23 ہوگئی

غازی آباد ۔۔اتر پردیش / صداٸے وقت /ذراٸع /4جنوری 2021.
=============================
اترپردیش میں غازی آباد ضلعے میں مراد نگر علاقے میں ایک چھت گر جانے کے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 23 ہوگئی۔ اس حادثے میں کل پندرہ افراد زخمی وئے تھے، ان کا علاج اسپتال میں جاری ہے۔
میرٹھ کے انسپیکٹر جنرل پولیس پروین کمار نے  صحافیوں کو بتایا کہ اس حادثے میں زخمی افراد میں سے چھ کی موت ہوجانے کے بعد مرنے والوں کیتعداد 23 ہوئی ہے۔
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثے پر رنج وغم کا اظہارکیا ہے اور مرنے والے کے قریبی رشتے داروں کیلئے دو-دو لاکھ روپئے کی مالی امداد کااعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے میرٹھ کے ڈویژنل کمشنر اور میرٹھ زون کے ADG پولیس کو ہدایت دی ہے کہ جائے حادثہ کا معائنہکریں اور حکومت کو تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔ انھوں نے کہا کہ حادثے کے متاثرین کو ہرممکن مدد دی جائے گی۔ گورنر آنندی بین پٹیل نے بھی اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیاہے
       وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بھی اس حادثے پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ ایک ٹوئیٹ میں جناب سنگھ نے اس حادثےمیں مرنے والوں کے کنبوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔انھوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئےبھی دُعا کی۔
    صدر جمہوریہرام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی غازی آباد کے مراد نگر علاقے میںشمشان گھاٹ کی ایک چھت گرجانے کے حادثے پر دُکھ کا اظہار کیا ہے۔