Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, January 9, 2021

علی گڑھ :مسلم یونیورسٹی کورٹ ممبر کے انتخابی ضابطوں میں ترمیم کے سلسلہ میں وائس چانسلر نے 31؍جنوری تک مشورے طلب کیے

علی گڑھ۔۔اتر پردیش/صداٸے وقت /ذراٸع  9جنوری 2021.

==============================
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے عطیہ دہندگان کے زمرہ سے یونیورسٹی کورٹ کے دس اراکین کے انتخاب کے سلسلہ میں متعلقہ افراد سے ان کے مشورے، تجاویز، ردّ عمل اور آراء کے حصول کے لئے آخری تاریخ بڑھاکر 31؍جنوری 2021ء کردی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں سے مشورے حاصل کئے جاسکیں۔ مذکورہ انتخاب کرانے کے لئے اکتوبر 2020 ء میں وائس چانسلر کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی تھی اور لوگوں سے تجاویز اور مشورے طلب کئے گئے تھے۔ اے ایم یورجسٹرار مسٹر عبدالحمید کی جانب سے جاری اطلاع کے مطابق اے ایم یو کے عطیہ دہنگان ملک و بیرون ملک مختلف خطو ں میں موجود ہیں اور انتخاب کے لئے مختلف آن لائن پلیٹ فارم دستیاب ہیں، چنانچہ ضرورت اس بات کی ہے کہ انتخاب کے موجودہ ضابطوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ان میں ترمیم و تبدیلی کی جائے۔ لوگوں کی رائے اور تجاویز موصول ہونے کے بعد حسب ضرورت ضابطوں میں تبدیلی کی جائے گی۔ انھوں نے کہاکہ جدید تقاضوں کے اعتبار سے انتخابی ضابطوں میں ترمیم سے انتخابی عمل زیادہ آسان اور شفاف ہوجائے گا۔ مشورے بذریعہ ڈاک رجسٹرار ، اے ایم یو کے نام اور بذریعہ ای میل registrar.amu@amu.ac.in پر ارسال کئے جاسکتے ہیں۔