Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, January 9, 2021

اے ‏ایم ‏یو ‏شعبہ ‏طبقات ‏الارض ‏(جیو ‏لوجی)کے ‏پانچ ‏طلبہ ‏اسسٹینٹ ‏ہاٸی ‏ڈرولوجسٹ ‏کے ‏طور ‏پر ‏منتخب ‏۔

علی گڑھ۔۔۔اتر پردیش / صداٸے وقت /ذراٸع 9جنوری 2021.
==============================
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے طبقات الارض شعبہ کے پانچ طلبہ کو سنٹرل گراؤنڈ واٹر بورڈ ، وزارت آبی وسائل، حکومت ہند میں اسسٹنٹ ہائیڈرولوجسٹ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ ان طلبہ کے نام ہیں: محمد شادمان، محمد ارشد، صدام حسین، عبدالرحمٰن اور عرفان علی۔ یونین پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ منعقد کئے جانے والے مقابلہ جاتی امتحان میں ان کا انتخاب عمل میں آیا۔ صدر شعبہ پروفیسر اے ایچ ایم احمد نے مذکورہ طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ یہ کامیابی ان کی محنت و لگن اور اساتذہ کی رہنمائی کا صلہ ہے اور اس سے دیگر طلبہ کو بھی تحریک ملے گی۔