Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 15, 2021

انڈونیشیا ‏میں ‏زلزلہ ‏سے ‏تباہی۔۔35 ‏افراد ‏ہلاک ‏۔کٸی ‏عمارتیں ‏منہدم۔


انڈونیشیا میں 6.2 شدت  کے باعث مختلف واقعات میں 35 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔کٸی عمارتیں منہدم ہو گٸیں۔راحت رسانی کے کام جنگی پیمانے پر جاری۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع / ١٥ جنوری ٢٠٢١۔
==============================
​خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب جزیرہ سولاویسی میں آنے والے زلزلے کے بعد زلزلہ پیما مرکز نے آفٹر شاکس کا بھی انتباہ جاری کیا ہے۔ جب کہ سونامی کے خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
زلزلے کا مرکز جزیرہ سولاویسی کا ماجینی ٹاؤن تھا اور زمین میں اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔زلزلے کے جھٹکوں سے شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور سونامی کے اندیشے کے پیشے نظر بلند مقامات کا رخ کرنے لگے۔
حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے اور آفٹر شاکس کے باعث تین مختلف مقامات پر تودے گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔ بجلی منقطع ہو چکی ہے اور مرکزی شہروں جیسے مکاسار سے دیگر علاقوں کو منسلک کرنے والے پل متاثر ہوئے ہیں۔
زلزلے سے ہونے والے مزید نقصانات کے حوالے سے حکام کا کہنا تھا کہ 60 سے زائد گھروں کے تباہ ہونے کی نشان دہی ہو چکی ہے۔ جب کہ دو ہوٹل بھی منہدم ہوئے ہیں۔اسی طرح صوبائی گورنر کے دفتر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اور اندیشہ ہے کہ ملبے تلے کچھ افراد دبے ہوئے ہیں۔
رائٹرز' کے مطابق مغربی سولاویسی کے ہنگامی امداد کے ادارے کے سربراہ دارنو ماجد کا کہنا تھا کہ ماجینی میں 35 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور خدشہ ہے کہ ماجینی کے ساتھ واقع ضلع ماموجو میں بھی زلزلے اور آفٹر شاکس کے باعث نقصانات ہوئے ہوں گے۔
ان کے بقول رضا کار امدادی سرگرمیوں اور نقصانات کا اندازہ لگانے کے کام میں مصروف ہیں۔
انڈونیشیا کے ہنگامی امداد کے قومی ادارے نے ابتدائی معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا ہے کہ زلزلے اور آفٹر شاکس سے ماجینی میں 637 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جب کہ اس کے ساتھ واقع ماموجو میں دو درجن افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
حکام کی جانب سے سونامی کی وارننگ تو جاری نہیں کی گئی۔ البتہ میٹرولوجی اینڈ جیوفزکس ایجنسی کی سربراہ دویکوریتا کرناواتی نے پریس بریفنگ میں بتایا ہے کہ زلزلے کے بعد اب تک 26 آفٹر شاکس ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ تاہم اگر ایک اور شدید زلزلہ آیا تو سونامی کا بھی خدشہ ہے۔