Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, January 20, 2021

جو بائیڈن بنے امریکہ کے 46 ویں صدر، کہا- امریکہ کو متحد کرنے کا چیلنج، دنیا کے سامنے پیش کریں گے ‏نظیر۔

امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے صدارتی عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کورونا وائرس سے مارے گئے لوگوں کے لئے خاموشی اختیار کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کی۔ جو بائیڈن نے کہا کہ امریکہ اپنے اتحاد کو پھر سدھارے گا .

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع / 20 جنوری 2021.
=============================
واشنگٹن: امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے بدھ کے روز امریکہ کے 46ویں صدر کے طور پر حلف لیا۔ بائیڈن کے ساتھ کملا ہیرس نے بھی ملک کی پہلی خاتون نائب صدر کے طور پر حلف اٹھایا۔ وہ پہلی ہندوستانی نژاد ہیں، جو امریکہ کے دوسرے سب سے طاقتور عہدے پر فائز ہوں گی۔ جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب سے پہلے ہی روایت کو توڑتے ہوئے سبکدوش ہونے والے ڈونالڈ ٹرمپ وہائٹ ہاوس چھوڑ کر فلوریڈا کے لئے روانہ ہوگئے۔ بائیڈن اور ہیرس کی حلف برداری تقریب سے پہلے ہتھیار بند لوگوں کے ذریعہ تشدد کے خدشہ اور دیگر خطرات سے متعلق دیگر رپورٹوں کے پیش نظر ہفتہ کے آخر میں ملک کی راجدھانی کی حفاظت کے لئے سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔ گزشتہ کچھ دن سے سیکورٹی ایجنسیوں کو اطلاعات مل رہی ہیں کہ حلف برداری تقریب سے پہلے تشدد ہوسکتا ہے۔
جو بائیڈن نے کہا کہ ہم دنیا کے سامنے نظیر پیش کریں گے۔ ملک کو متحد کرنے کے لئے سب کو ساتھ آنا ہوگا۔ جو بائیڈن نے کہا کہ امریکہ پڑوسی ممالک کے ساتھ رشتے مضبوط کرے گا۔ اس موقع پر انہوں نے کورونا وائرس سے مارے گئے لوگوں کے لئے خاموشی اختیار کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کی۔ جو بائیڈن نے کہا کہ میں سبھی امریکیوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ امریکہ کو متحد کرنے کا کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایک وائرس نے امریکہ کے اتنے لوگوں کی جان لے لی، جتنی کہ عالمی جنگ میں نہیں گئی۔ کورونا وائرس کے سبب امریکہ میں بہت لوگوں کو اپنی نوکری گنوانی پڑی۔
امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے بدھ کے روز امریکہ کے 46ویں صدر کے طور پر حلف لیا۔ بائیڈن کے ساتھ کملا ہیرس نے بھی ملک کی پہلی خاتون نائب صدر کے طور پر حلف اٹھایا۔
جو بائیڈن نے کہا کہ امریکہ اپنے اتحاد کو پھر سدھارے گا۔ ہم طاقت سے قیادت نہیں کریں گے بلکہ ہم طاقت کا استعمال کرکے بتائیں گے کہ طاقت کے ساتھ کیسے کام کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹل ہل جیسا تشدد پھر دوبارہ نہیں ہوگا۔ جو بائیڈن نے کہا کہ ہماری تاریخ جدوجہد سے پُر رہی ہے اور ہر جدوجہد سے ہم ایک ساتھ ابھرے ہیں، چاہے وہ گریٹ ڈپریشن ہو یا پھر 9/11۔ ملک کو اتحاد کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ اتحاد کے بغیر امن وامان قائم نہیں ہوسکتا، بغیر اتحاد کے قوم متحد نہیں رہ سکتا۔ اتحاد کی بات آج بے وقوفی سی لگتی ہے، لیکن نتیجے کرشمائی ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ عظیم ملک ہے اور ہم عظیم لوگ ہیں۔ امن اور جنگ کے ساتھ ہم بہت آگے آگئے ہیں۔
واضح رہے کہ پولیس اہلکاروں اور سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ نیشنل گارڈ کے 25,000 سے زیادہ جوانوں کو یہاں تعینات کیا گیا ہے۔ امریکی پارلیمنٹ بھون کیپٹل کے ارد گرد کے علاقے، پینسلوینیا ایوینیو اور وہائٹ ہاوس کے آس پاس کا بڑا حصہ عام لوگوں کے لئے بند کردیا گیا ہےاور ان مقامات پر 8 فٹ اونچے بریکر لگا دیئے گئے ہیں۔ وہیں دوسری جانب تقریباً چار سال پہلے اپنے آبائی شہر ڈیلاویئر میں گزارنے کے بعد امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن حلف برداری تقریب سے ایک دن پہلے اتحاد کے پیغام کے ساتھ واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے۔ جو بائیڈن 1973 میں ڈیلاویئر سے سب سے نوجوان سینیٹر کے طور پر منتخب ہوئے تھے۔ وہ عوامی زندگی میں تقریباً پانچ دہائی گزار چکے ہیں۔