Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, January 4, 2021

مغربی بنگال پہنچے اسدالدین اویسی،فرفرہ شریف مزارپردی حاضری،کہا۔۔بنگال میں ایم آئی ایم کو ملے گی مقبولیت.

ایم آئی ایم کو بنگال میں مضبوط چہرے کی تلاش تھی وہیں ریاست میں ممتا حکومت سے نالاں اقلیتی طبقے کے ایک گروپ نے اسد الدین اویسی کا ہاتھ تھامتے ہوئے ریاست کی ترنمول حکومت کو مسلم ووٹ ملنے کے امکان پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

کولکاتا / مغربی بنگال /صداٸے وقت /ذراٸع۔
=============================
مغربی بنگال اسمبلی الیکشن کی تیاریاں زوروں پر ہے۔ قسمت آزمائی کے لائحہ عمل طے کرنے کے لئے اسد الدین اویسی بھی اتوار  کولکاتا پہنچے اور ریاست کے فرفرہ شریف مزار پر حاضری دے کر اسد الدین اویسی نے بنگال میں مجلس اتحادالمسلمین کے الیکشن لڑنے کی قیاس آرائیوں پر مہر لگاتے ہوئے ریاست میں ایم آئی ایم کو مقبولیت ملنے کی امید جتائی۔ بہار الیکشن کے بعد ایم ائی ایم کے سیاسی خطرے کے پیش نظر وزیر اعلی ٰممتا بنرجی نے ریاست کے لوگوں کو حیدر آباد کی جماعت سے دور رہنے کی اپیل کی تھی جس کے بعد ایم ائی ایم کے کئی بڑے لیڈران نے ترنمول میں شمولیت اختیار کرلی ۔
ایسے میں جہاں ایم آئی ایم کو بنگال میں مضبوط چہرے کی تلاش تھی وہیں ریاست میں ممتا حکومت سے نالاں اقلیتی طبقے کے ایک گروپ نے اسد الدین اویسی کا ہاتھ تھامتے ہوئے ریاست کی ترنمول حکومت کو مسلم ووٹ ملنے کے امکان پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔بنگال میں فرفرہ شریف کو کافی اہمیت حاصل ہے ۔مشہور عالم دین پیر ابوبکر صدیق رحمۃ علیہ نے ریاست میں سماجی و تعلیمی ترقی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ انکے کے مزار پر ہر سیاسی جماعت کے لیڈران حاضری دے کر مسلمانوں کی ترقی کا راگ الاپتے ہیں۔ ممتا بنرجی نے بھی مغربی بنگال میں اقتدار سنبھالنے سے قبل فرفره شریف میں ریلوے لائن کی سہولیات دینے اور مسلمانوں کی ترقی کا وعدہ کیا تھا۔
فرفرہ شریف ممتا بنرجی کو تنقید کا نشانہ بناتا رہا ہے۔پیرزادہ عباس صدیقی نے ممتا حکومت کی جم کر تنقید کرتے ہوئے ممتا حکومت پر مسلمانوں کو بیوقوف بنانے کا الزام لگاتے رہے ہیں گزشتہ دنوں حکومت کے خلاف میٹنگ کا بھی انعقاد کیا تھا۔ عباس صدیقی نے بھائی جان اسد الدین اویسی کا ہاتھ تھامتے ہوئے بنگال کی سیاست میں دیدی کو سخت چلینج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔