Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, January 3, 2021

گزشتہ ‏سال ‏جو ‏دیکھا ‏وہ ‏اب ‏کی ‏سال ‏نہیں۔

تحریر/ مولانا محمد نعیم الدین غازی پوری /صداٸے وقت 
==============================
کسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے,
 
"گزشتہ سال جو دیکھا وہ اب کی سال نہیں
زمانہ ایک سا بس ہر برس نہیں چلتا"

سال کا اختتام اور نئے سال کی آمد، یہ در اصل ہمیں محاسبہ کی دعوت دیتا ہے کہ ہم سب اپنا محاسبہ کریں کہ سال گزستہ اللہ تعالی نے جو ہمیں بارے مہینے یعنی تین سو پینسٹھ دن اور تقریبا چون پچپن ہفتے دئے، ہم نے اس میں کیا کھویا کیا پایا۔

اللہ کی کتنی اطاعت کی اور کتنی ہم سے پیدا کرنے والے کی شان میں نافرمانی ہوئی، ہم نے کتنے اچھے اعمال کئے اور کتنے ناپسندیدہ اعمال اور حرکتیں ہم سے سرزد ہوئیں، ہم نے انسانیت کے لئے کتنے مثبت کام کئے اور کتنے منفی اعمال کا ہم سے صدور ہوا ۔ 

سال گزشتہ19+ 2020ءمیں جو قہر "کورونا وائرس" کی شکل میں آیا تھا,اس سے پہلے بھی دنیا میں خوفناک و پر خطر وبائیں آئی تھی, کروڑہا انسانی جانیں گئی تھیں,مگر پوری دنیا ایک ساتھ بند (لاک ڈاؤن ) نہیں ہوئی تھی-

 یہ صرف صرف موبائل اور انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کا کرشمہ تھا کہ اس کے ذریعے سے ایک چھوٹی سی وبا "کورونا وائرس" کو اس طرح مشتہر کیا گیا کہ پوری دنیا "لاک ڈاؤن"کے سناٹے میں آگئی، کیو نکہ اب پوری دنیا ہمارے ہاتھ میں کھلونا بن گئی ہے۔

 آپ کو یاد ہو گا کہ اب سے کچھ عرصہ پہلے ’’کر لو دنیا مٹھی میں‘‘ کا نعرہ بلند کیا گیا تھا, یہ "ریلائنس گروپ" کا  مشہور اشتہارتھا، جب امبانی کے ریلائنس گروپ نے پہلی بار اپنا موبائل فون لانچ کیا تو اس کے لیے انھوں نے یہ ’مارکیٹنگ سلوگن‘ اختیار کیا،جو سارے ملک میں فون کے ساتھ ساتھ چھا گیاتھا۔
 بات بھی کچھ ایسی بیجا نہ تھی، آج کے اسمارٹ فون نے واقعی دنیا کو انسان کی مٹھی میں قید کر دیا ہے، آپ بیٹھے بیٹھے ایک سیکنڈ کے وقفے سے امریکہ میں نیٹ ورکنگ کے ذریعہ جو بات بھیجنا چاہیں بھیج سکتے  ہیں۔

 اسی انٹرنیٹ نے کورونا وائرس کو دنیا کی سب سے بڑی خوف ناک وبا بتا کر کاروبار زندگی کو معطل کردیا،ابھی کورونا وائرس کی وبا گئی نہیں کہ دوسری وبا نے پھر آدبوچا! 
ہوشیار رہیں!
بیدار رہیں!!
مولانا محمد  نعیم الدین غازی پوری
خادم:-
مدرسہ اشاعت العلوم,سٹی ریلوے اسٹیشن,ضلع غازی پور  یوپی