Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, January 9, 2021

اتحاد ‏المسلمین ‏کے ‏قومی ‏صدر ‏بیرسٹر ‏اسد ‏الدین ‏اویسی ‏کی ‏ضلع ‏جونپور ‏و ‏اعظم ‏گڑھ ‏آمد۔۔مجلس ‏کی ‏ضلع ‏یونٹ ‏نے ‏کیا ‏حفاظتی ‏انتظام ‏کا ‏مطالبہ۔

اعظم گڑھ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع /٩ جنوری ٢٠٢١۔
==============================
مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر ایم پی بیرسٹر اسد الدین کی مورخہ ١٢ جنوری کو ضلع اعظم گڑھ و جونپور میں آمد کو لیکر مجلس کے کارکنان میں کافی جوش و خروش ہے۔۔حالانکہ یہ ان کا دورہ ایک ملاقاتی دورہ ہے جس میں کوٸی میٹنگ یا عوامی جلسہ کا پروگرام نہیں ہے پھر بھی مجلس کے کارکنان کو انکی حفاظت کو لیکر تشویش ہے۔اس ضمن نے مجلس نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی حفاظت کے سخت انتظام کٸے جاٸیں ۔
اسد الدین اویسی کے پروگرام کے متعلق پارٹی کے ریا ستی تنظیمی سکریٹری ایڈوکیٹ نایاب احمد خان نے میڈیا کو بتایا کہ ١٢ تاریخ کو صبح ساڑھے آٹھ بجے ان کی آمد وارانسی ایٸر پورٹ پر ہوگی۔وہاں سے سڑک کے راستے جونپور ہوتے ہوٸٕے مدرسہ ریاض العلوم گرینی میں مولانا سے خصوصی ملاقات کریں گے۔۔گرینی سے کھیتا سراٸے ، دیدار گنج ، امباری ہوتے ہوٸٕے ماہل حاجی شوکت علی ریاستی صدر کے پہنچ کر دوپہر کا کھانا کھاٸیں گے۔۔کچھ دیر ٹھرنے کے بعد ماہل سے پھولپور ہوتے ہوٸٕے مدرسہ بیت العلوم سراٸمیر جاٸیں گے۔۔سراٸمیر سے پھر واہس وارانسی چلے جاٸیں گے۔