Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 22, 2021

اکھلیش ‏یادو ‏اعظم ‏گڑھ ‏میں ‏بناٸیں ‏گے ‏اپنا ‏مکان ‏۔۔زمین ‏کی ‏ہوٸی ‏رجسٹری۔

اعظم گڑھ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ/ ٢٢ جنوری ٢٠٢١۔
==============================
 اعظم گڑھ سے ممبرپارلیمنٹ ،  سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ  اکھلیش یادو اعظم گڑھ میں اپنا مکان بنائیں گے ، جمعہ کو سماجوادی پارٹی  نے انور گنج میں کسانوں سے  دو بیگہ  آراضی رجسٹر کرا لی ہے 
 ، ذرائع کے مطابق ، اکھلیش یادو جلد اپنے پارلیمانی حلقہ اعظم گڑھ میں ” بھومی پوجن “ کے لئے آئیں گے ، اعظم گڑھ لکھنؤ مین روڈ پر شہر سے متصل انور گنج کے مہاراج پور میں 38 بسوا 16 کڑی  اراضی کی رجسٹری لی ، یہ اراضی سابق وزیر درگا پرساد یادو اور گوپال پور کے ایم ایل اے نفیس احمد کی سربراہی میں 11 کسانوں سے ساڑھے چھ کروڑ میں خریدی گئی ، ہائی کمان کے مطابق ،  اس کام کے لئے ضلع کے دس بڑے قائدین کو اختیار دیا گیا ، رجسٹری کے دفتر  واقع سدھاری رجسٹری آفس میں رجسٹرار سوربھ رائے کی موجودگی میں رجسٹریشن کا عمل مکمل ہوا۔  واضح ہو  کہ ایک طویل عرصے سے ، سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کے لئے مکان کی تعمیر کے لئے  زمین کی تلاش کی جارہی تھی ، جو اب جمعہ کو مکمل ہوچکی ہے ، ذرائع کے مطابق ، سماج وادی پارٹی کے سربراہ  کو اعظم گڑھ سے پورانچل میں اٹر انداز   کے لئے وزیراعلیٰ اکھلیش یادو اعظم گڑھ میں اپنی رہائش گاہ بناٸیں گے۔