Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, January 23, 2021

اعظم خان کے کنبہ سے ملنے رامپور پہنچے اکھلیش ‏یادو۔


پچھلے ایک سال سے سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور رام پور سے رکن پارلیمنٹ اعظم خان جیل میں بند ہیں۔ جمعہ کو پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو رامپور پہنچے۔ جہاں انہوں نے اعظم خان کی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ سے ملاقات کی۔
رامپور۔اتر پردیش /صداٸے وقت ذراٸع ۔٢٢ جنوری ٢٠٢١
=============================
 پچھلے ایک سال سے سماج وادی پارٹی  کے سینئر لیڈر اور رام پور سے رکن پارلیمنٹ اعظم خان  جیل میں بند ہیں۔ جمعہ کو پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو رامپور پہنچے۔ جہاں انہوں نے اعظم خان کی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ سے ملاقات کی۔ اس دوران اعظم خان کی رہائش گاہ پر پولیس سیکورٹی کا سخت پہرا تھا۔ اس کے بعد وہ محمد علی جوہر یونیورسیٹی کے لئے نکل گئے۔ میڈیا سے بات چیت میں سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت پر حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ ترقی کو تباہی بناتے ہیں۔ کیونکہ بی جے پی والوں کو کوئی خوبصورت چیز اچھی نہیں لگ سکتی۔ اکھلیش نے کہا کہ کوئی بھی اچھی چیز ہو گی وہ اس کو توڑ دیں گے۔ جنہوں نے زندگی بھر ٹھوکنا مارنا سیکھا ہو ان سے پڑھائی کی امید کیا کریں گے۔
ایس پی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ یہ حکومت جان بوجھ کر ایس پی کے رہنماوں اور کارکنان پر جھوٹے مقدمے لگا رہی ہے۔ وہیں، عوام تیار ہیں جس دن موقع ملے گا اس حکومت کو وہ ہٹا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اعظم خان صاحب ہماری پارٹی کے رہنما ہیں اس لئے ہم ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کے بعد یونیورسیٹی کو بچانے کے لئے سائیکل یاترا نکالیں گے۔ بی جے پی کے صدر جے پی نڈا کے کنبہ پروری والے بیان پر بولتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ انہیں جانکاری نہیں یا جانکاری لینا نہیں چاہتے۔ سب سے زیادہ کنبہ پروری بی جے پی میں ہے 
بتا دیں کہ جمعرات کو سپریم کورٹ نے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان، ان کی اہلیہ تزئین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم کو راحت دی ہے۔ عدالت عظمی نے اترپردیش حکومت کی ضمانت منسوخ کرنے کی عرضی کو مسترد کر دیا۔