Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, January 23, 2021

محمد ‏علی ‏جوہر ‏یونیورسٹی ‏کی ‏زمین ‏واپس ‏کرنے ‏کا ‏” ‏سدھاونا ‏منچ ‏“ ‏کا ‏مطالبہ





جونپور ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /اجود قاسمی کی رپورٹ۔
=============================
جونپور سدبھاونا منچ کی جانب سے جمعرات کو  گورنر کے نام پیش کیے گئے ایک میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت محمد علی جوہر یونیورسٹی کے خلاف لئے گئے اپنے فیصلے کو واپس لے۔
محمد علی جوہر یونیورسٹی سے متعلق کٸی  ایکڑ زمین واپس لینے کے فیصلے کے خلاف جونپور سدبھاؤنا منچ کی جانب سے آج گورنر کے نام ضلع مجسٹریٹ کو ایک میمورنڈم پیش کیا گیا۔
میمورنڈم کے ذریعہ گورنر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت محمد علی جوہر یونیورسٹی کے خلاف لئے گئے اپنے فیصلے کو واپس لے تاکہ یہ ادارہ ترقی کر سکے اور سماج کی تعلیم و تربیت کا ذریعہ بنے۔
اس ضمن میں جونپور سدبھاؤنا منچ کے ضلع صدر اور سبھاسد صدف حیدر نے میڈیا سے کہا کہ اگر حکومت محمد علی جوہر یونیورسٹی کے تعلق سے لئے گئے اپنے فیصلے کو واپس نہیں  لیتی ہے  تو ہم حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلاٸیں گے۔
تبصرہ شامل کریں

آگلا مضمون
کشمیر : مہاجر پرندو