Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, January 17, 2021

” بہوگنا ‏سیوا ‏سمیتی” ‏کی ‏آفس ‏کا ‏افتتاح۔یاد ‏کیا ‏گیا ‏بہوگنا ‏کی ‏خدمات ‏کو۔

 اعظم گڑھ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / 17/01/2021/ مدثر اعظمی کی رپورٹ۔
==============================
 تحصیل مارٹین گنج کے گاؤں کنورہ گہنی میں بہوگنا سیوا سمیتی کے ضلعی دفتر کا افتتاح ضلعی صدر ساجد خان کی کاوشوں سے  اتوار کے روز دن میں  2 بجے زیڈ کے فیضان سپریم کورٹ کے وکیل کے ہاتھوں سے فیتہ کاٹ کر کیا۔ اس موقع پر  زیڈ کے فیضان نے کہا کہ اس دفتر کو کھولنے کا مقصد لوگوں کو  بہوگنا جی ( ہیم وتی نندن بہوگنا ، سابق وزیر اعلیٰ یو پی ) کی پالیسیوں کے اصولوں سے آگاہ کرنا ہے۔انھوں نے ہیموتی نندن بہوگنا کی خدمات کو یاد کیا اور انھیں ایک سچا محب وطن و عوامی لیڈر قرار دیا۔
سمیتی کے ضلع صدر  ساجد خان نے کہا کہ اس دفتر کا مقصد اسپتالوں میں غریب ، بیمار اور لاچار لوگوں کی مدد کرنا ہے  گورنمنٹ اسپتالوں اور دفاتر میں بھی عوام  کی مدد کرنا شامل ہے انھوں نے بہوگنا جی کی خدمات کو سراہتے ہوٸے کہا کہ وہ ایک سچے سیکولر لیڈر تھے۔ہمیں ان کے اصولوں پر چلنے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر علاقہ کے  گرام پردھانوں  ، علاقے کے نامور افراد و سماجی و سیاسی شخصیات کی موجودگی سے پروگرام نہایت کامیاب ثابت ہوا ۔۔ساجد خان نے تمام شرکاءٕ  کا شکریہ ادا کیا ۔   اہم لوگوں میں ڈاکٹر عقیل الرحمٰن۔ پرویز عالم عرف بھٹو ،  عبد اللہ ایڈوکیٹ ، ڈاکٹر شرف الدین اعظمی  شاہ گنج۔۔۔ پپو یادو ، عارف پردھان ، ثاقب صبرحدی  ، مبشر جمال عاصم پردھان نوناری  صغیر احمد ڈاکٹر ابو حمزہ خان   وغیرہ شامل تھے۔