Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, January 17, 2021

امارت ‏شرعیہ ‏کی ‏خدمات ‏تمام ‏شعبہ ‏حیات ‏میں ‏مثالی ‏ہے ‏


مظفر پور میں تنظیم امارت شرعیہ کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر علماء و دانشوران کا اظہار خیال۔
پٹنہ ۔۔بہار /صداٸے وقت /پریس ریلیز/ 17 جنوری 2021.
==============================
اداروں ، قوم ، جماعت اور شخص کی بقا اور تحفظ کا مدار قدرت نے اس کی نفع رسانی اور افادیت پر رکھی ہے ، اللہ تعالیٰ اس جماعت اور فرد کی حفاظت کا غیبی نظم کرتا ہے، جو اللہ تعالیٰ کے اس نظام پر یقین رکھتے ہوئے انسانیت کی نفع رسانی اور ان کی خدمت کا کام کرتے ہیں ۔ امار ت شرعیہ بہار ،ادیشہ وجھارکھنڈ جس کی بنیاد ایک سو سال پہلے وقت کے مفکر، درویش ، صاحب بصیرت اور ایک قلندر مرد خدا ابو المحاسن محمد سجاد رحمۃ اللہ علیہ نے ڈالی تھی ، اس کی سو سالہ تاریخ بھی خدمات، نفع رسانی اور بلا تفریق انسانوں کے کام آنے کی رہی ہے ، امارت شرعیہ نے اور ان کے امرائ شریعت نے وقت ، حالات اور تقاضوں پر گہری نظر رکھی ہے ، ضرورت اور تقاضوں کے مطابق ہر میدان میں ملت کی رہنمائی کی ہے ، آج کا دور علم ، سائنس ، ٹیکنالوجی اور فنون و ہنر کا ہے ،ساتھ ہی مذہب ،جس کامقصد صرف اور صرف انسانیت کو سنوارنااور اسے انسانی ڈھانچے میں رکھنا ہے، صد افسوس کہ اس کے زوال کا بھی ہے ۔مذہب سے دوری تیزی سے لوگوں کا مزاج بنتا جارہا ہے ، نئی نسلیں دین بیزاری اور اخلاقی پراگندگی کی شکار ہیں، ان حالات میں ہم سب کے مخدوم و مربی مفکر اسلام حضرت مولانا محمد ولی رحمانی صاحب دامت برکاتہم امیر شریعت بہار اڈیشہ و جھارکھنڈنے دینی بنیادی تعلیم اورزیادہ سے زیادہ عصری تعلیمی ادارے قائم کرنے کی تحریک اور عوامی بیداری پیدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، آ پ کا ماننا ہے کہ نسلوںکو مستقبل میں دین پر باقی رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ دینی بنیادی تعلیم کے مکاتب ہر گاؤں اور ہر محلہ میں قائم کیے جائیں۔اور دنیا میں سر بلندرہنے اور اقوام عالم کی قیادت کے لیے ضروری ہے کہ ہم اور ہماری نسلیں عصری علوم و فنون حاصل کریں اور اس کے لیے بھی ہر علاقے میں با صلاحیت اساتذہ کے تعاون سے اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں کھولیں ۔اس کے بغیر دین کی حفاظت اور دنیا میں ترقی کے خواب مکمل نہیں ہو سکتے ۔ ان خانلات کا اظہار جناب مولانا محمد شبلی القاسمی قائم مقام ناظم امارت شرعیہ نے مظفر پور میں  مورخہ 17 جنوری2021 کو امارت  شرعیہ کے ضلعی دفترکے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک بڑا مسئلہ اپنی تہذیب اور زبان کی حفاظت کا بھی ہے ، اردوزبان جس کی گراں قدر خدمات ہیں ، جس زبان کا ملک کی آزادی اور اخلاق و کردار کے بنانے میں اہم رول رہا ،آج اس زبان کا وجود خطرے میں محسوس ہو تا ہے ، اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم اس کے پڑھنے ، لکھنے اور بولنے کا یک ماحول بنائیں ، بلکہ اردو کے تحفظ کی ایک مہم چلائیں۔ وہ طبقہ جو اردو پڑھنا جانتا بھی ہے ، اپنے بچے بچیوں اور گھر کے لوگوں کو اردو کی تعلیم سے دور رکھنے میں فخر محسوس کرتے ہیں، مختلف اخبارات صبح میں ان کے گھر کی زینت بنتے ہیں ، لیکن ان میں اردو کا کوئی اخبار نہیں ہوتا ، اردو زبان کے معیاری روزنامے پڑھنے کی توفیق بھی انہیں نہیں ہو تی ، حالانکہ اردو کی ترویج کے لیے اس بات کی بھی ضرورت ہے کہ اردو اخبارات کثرت سے پڑھے جائیں، اس موقع سے امار ت شرعیہ کے نائب ناظم جناب مولانا مفتی محمد سہراب ندوی صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ تنظیم اور اتحاد ملت کی سخت ضرورت ہے ، امارت شرعیہ نے اپنے قیام کے پہلے ہی دن سے تنظیم کو ترجیحی حیثیت دی ہے ،آج مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ تنظیم امارت شرعیہ ضلع مظفر پور کے دفتر کا افتتاح ہو رہا ہے ، ان شاء اللہ اس سے ضلع میں تنظیم کو تقویت اور وسعت ملے گی ۔ اس موقع سے جناب مولانا اعجاز احمد صاحب سابق چیئرمین بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ و رکن شوریٰ امارت شرعیہ نے اپنا تاثر پیش کرتے ہوئے کہا کہ سر زمین ہند بالخصوص بہار ، اڈیشہ و جھارکھنڈ کے مسلمانوں کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں امار ت شرعیہ جیسے عظیم ادارے کی سر پرستی حاصل ہے کہ اس وقت کے عظیم مفکر اور مربی حضرت مولاناسید محمد ولی رحمانی صاحب ہمارے امیر ہیں، ہمیں اس نعمت کی قدر دانی بھی کرنی چاہئے اور اپنی وابستگی امارت شرعیہ سے مضبوط کرنی چاہئے ،حضرت امیر شریعت نے جن تین بنیادوں پر تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے ، ہمیں مضبوطی سے اس کا حصہ بننا چاہئے۔ مظفر پور میں تنظیم امارت شرعیہ کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر مقامی لوگوں میں کافی خوشی کا ماحول دیکھا گیا۔قائم مقام ناظم صاحب کے ہاتھوں تنظیم امارت شرعیہ مظفر پور کے چند ذمہ داروں کوسند بھی دی گئی ۔ اس افتتاحی تقریب میں جناب نرنجن رائے ایم ایل آئے گائے گھاٹ ، مولانا شاہ علوی القادری سجادہ نشیں خانقاہ تیغیہ ماری پور مظفر پور، جناب مولانا قاری نذیر احمد عرفانی صاحب سر پرست تنظیم امارت شرعیہ مظفر پور، صدر تنظیم امار ت شرعیہ مظفر پور جناب شعیب صاحب، سکریٹری جناب شاہد اقبال عرف منا، جناب حاجی فرید رحمانی صاحب سر پرست تنظیم امار ت شرعیہ مظفر پور، جناب حافظ صبغۃ اللہ رحمانی جوائنٹ سکریٹری، قیصر جمال نعمانی رکن، جناب حافظ حارث رحمانی صاحب شکری ، جناب حافظ محد ارشاد صاحب سعد پورہ، جناب محمد سمیع اللہ صاحب صدر کٹرا بلاک،جناب مولانا حامد ندوی صاحب مٹھن پورہ، جناب مولانا سہیل احمد قاسمی صاحب زکریا کالونی، جناب مولانا مظفر عالم صاحب قاسمی سکریٹری اورائی بلاک،جناب محمد وسیم صاحب ، جناب مولانا محمد صبغۃ اللہ صاحب صدر اورائی بلاک، جناب مولاناعمیر مدنی صاحب مرکزی جمیعۃ اہل حدیث مظفر پور، جناب قیصر عالم صاحب جنرل سکریٹری سینئر سٹیزن کاؤنسل مظفر پور،جناب جاوید احمد صاحب نائب صدر تنظیم امارت شرعیہ مظفر پور،مولانا اکرام ثاقب صاحبنائب صدر تنظیم امارت شرعیہ، جناب رفعت علی جناح صاحب جوائنٹ سکریٹری، مولانا مشیر الحق قاسمی جوائنٹ سکریٹری، ڈاکٹر اقبال عالم صاحب رکن،، ایڈووکیٹ رضوان احمد اعجازی،ڈاکٹر پرویز ہاشمی، محبوب عالم ،مولانا بلال احمد رحمانی صاحب ، ، جناب اطہر پرویز صاحب،منت الحق صاحب ، افضال اختر صاحب،مظہر الباری ، منور قریشی صاحب، جناب ڈاکٹر فیروز الدین صاحب،ڈاکٹر مقبول احمد صاحب،جناب اسرار حسین صاحب، مولانا مسعود عالم قاسمی وغیرہ موجود تھے ۔