Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, January 2, 2021

مساجد میں توڑ پھوڑ کے خلاف کانگریس کا شیو راج حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ..

میرٹھ میں کانگریس پارٹی اقلیتی سیل نے آج کلکٹریٹ پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے شیو راج حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور مخصوص طبقے کے لوگوں کے گھروں کو توڑنے اور نوجوانوں پر این ایس اے لگائے جانے پر شیو راج حکومت کی ساخت مذمت کی اور بےگناہ افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
میرٹھ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع /٢ دسمبر ٢٠٢٠۔
==============================
گزشتہ روز مدھیہ پردیش کے اُجین اور دوسرے شہروں میں پیش آئے فرقہ وارانہ تشدد اور کشیدگی کے واقعات کے بعد مخصوص طبقے کے خلاف پولیس کی کارروائی کو لیکر کانگریس پارٹی نے مدھیہ پردیش میں بی جے پی کی شیو راج حکومت پر جانب دارانہ رویہ اختیار کرنے اور بدلے کی کارروائی کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ میرٹھ میں کانگریس پارٹی اقلیتی سیل نے آج کلکٹریٹ پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے شیو راج حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور مخصوص طبقے کے لوگوں کے گھروں کو توڑنے اور نوجوانوں پر این ایس اے لگائے جانے پر شیو راج حکومت کی ساخت مذمت کی اور بےگناہ افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
کانگریس اقلیتی مورچے کے کارکنان نے مدھیہ پردیش کی شیو راج چوہان سرکار پر الزام لگایا ہے کہ اُجین میں فرقہ وارانہ تشدد اور کشیدگی کے بعد مندسور میں جس طرح سے ہندو تنظیموں نے مساجد کو نشانہ بنایا ہے وہ شیو راج حکومت کی سرپرستی میں انجام دیا جارہا ہے ، کانگریس نے الزام لگایا کہ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان مسلمانوں کے خلاف بدلے کی کارروائی کر رہے ہیں
س سے قبل وہ اپنے بیان میں بھی دھمکی دے چکے ہیں کہ  مخصوص طبقے کے لوگوں کو اُنکے انجام تک پہنچائیں گے  کانگریس اقلیتی مورچے کے لیڈران نے شیو راج حکومت پر جانب دارانہ رویہ اختیار کرنے اور مذہبی انتہا پسندی کو فروغ دینے کا الزام لگاتے ہوئے اس طرح کی حرکت سے بعض آنے کا انتباہ کیا اور اقلیتی طبقے کو نشانہ نا بنانے کی صلاح دی.