Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, January 18, 2021

شاہگنج ‏میں ‏غیر ‏قانونی ‏ادویات ‏و ‏نارکٹکس ‏کے ‏دھندے ‏کا ‏راز ‏فاش۔لاکھوں ‏کی ‏ممنوعہ ‏منشیات ‏اشیإ ‏بر ‏آمد۔۔


 غیر قانونی منشیات کے کاروبار کا انکشاف ، لاکھوں ممنوعہ منشیات برآمد۔۔ شہر کے فیض آباد روڈ پر واقع گودام پر چھاپہ ماری  کرنے میں ایس ٹی ایف اور این سی بی کو بڑی کامیابی ملی
جونپور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نوشاد منصوری کی رپورٹ /١٨ جنوری ٢٠٢١۔
==============================
 شاہ گنج (جونپور) |  پیر کی صبح ، نگر کے فیض آباد روڈ پر   ایک گودام سے منشیات کے غیر قانونی کاروبار کے لئے لاٸی گٸی ممنوعہ اشیإ کو  ایس ٹی ایف اور این سی بی کی مشترکہ ٹیم نے چھاپے ماری کر مال برآمدگی کے ساتھ   چھ افراد کو بھی  پکڑ لیا۔
 این سی بی لکھنؤ کو مخبر سے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ اس علاقے میں غیر قانونی تجارت کئی مہینوں سے بڑے پیمانے پر جاری ہے ،  دوشنبہ کی صبح کی مخبر  کی درست اطلاع پر ایس ٹی ایف اور این سی بی کی مشترکہ ٹیم نے فیض آباد روڈ پر ایک گودام پر چھاپے ماری  کیا ۔گودام کے  باہر کھڑے ہوئے دو ٹرکوں اور گوداموں پر چھاپے مارنے کے بعد ، ٹرک میں سوا کروڑوں کا غیر ممنوعہ  فینا سیڈل  کف  سیرپ برآمد کیا اور  چھ افراد کو موقع سے گرفتار کرلیا۔
 ایس ٹی ایف انسپکٹر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ برآمد شدہ سامان کا تخمینہ ایک کروڑ 34 لاکھ ہے۔ فی الحال گرفتار ملزم 21 سالہ جیے سنگھ  ولد را دھے شیام  ساکن گاؤں لوہٹا تھانہ سرائے  خواجہ جون پور ، 27 سالہ زاہد ولد صدیق ، امین خان ولد راجو خان ​​ساکن گان ہریانہ ، 34 سالہ چندن گپتا ولد راجکمار  فیض آباد روڈ بھادی  تھانہ شاہ گنج ضلع جون پور ، 50 سالہ جتیندر پرجہو پتی  ولد  احیباران ساکن گاؤں معروف پور تھانہ گورآباد شاہ پور ضلع جون پور ، 36 سالہ برجیش سنگھ ولد جگت سنگھ ساکن گاؤں ترسن تھانہ گوراباد شاہ پور ضلع جون پور ، ایس ٹی ایف نے  گورمنٹٹ جنرل  اسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرا کر تمام ملزمان کو اپنے ساتھ لے کر گٸی اور برآمد سامان کو سیل کرکے ساتھ لے گٸی۔
 اتنا بڑا معاملہ سامنے آنے پر قصبہ  اور آس پاس کے علاقوں میں افواہ  کا بازار گرم ہے۔اور عوام میں طرح طرح کی چہ میگوٸیاں ہیں۔