Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, January 24, 2021

راشٹریہ ‏علمإ ‏کونسل ‏کا ‏اعلان ‏۔ضلع ‏پنچایت ‏و ‏اسمبلی ‏الیکشن ‏مضبوطی ‏کے ‏ساتھ ‏لڑے ‏گی۔

جونپور اور اعظم گڑھ ہی راشٹریہ علماء کونسل کی بنیاد ہے اور کوئی بھی اسے کمزور نہیں کرسکتا
         مولاناعامررشادی 

جونپور۔اتر پردیش /صداٸے وقت /عبد الرحیم صدیقی کی رپورٹ / 24 جنوری 2021.
==============================
کونسل آنے والے ضلع پنچایت اور اسمبلی الیکشن مضبوطی سے لڑے گی 
آج جونپور شہر میں راشٹریہ علماء کونسل کے ضلع دفتر پر جونپور یونٹ کی جائزہ میٹنگ قومی صدر مولانا عامررشادی نے لی اور کارکنان میں آنے والے ضلع پنچایت اور اسمبلی الیکشن کیلئے جوش بھرا اس موقع پر عہدیداروں کو خطاب کرتے ہوئے مولانا عامررشادی نے کہا کہ اعظم گڑھ اور جونپور ہی راشٹریہ علماء کونسل کی بنیاد ہے اسے نہ کوئی ختم کرسکتا ہے اور نہ ہی اسے کوئی کمزور کرسکتا ہے جس پودے کو آپ لوگوں نے اپنے خون اور پسینے سے سینچا ہے وہ ملک کی  14  ریا ستوں میں غریبوں،مظلوموں،محروموں کی آواز بن کر ان کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہا ہے مولانا نے کہا کہ کونسل آنے والے ضلع پنچایت اور 2022 کے اسمبلی الیکشن میں مضبوطی سے حصہ لے گی،اور اس بارکامیابی کی نئی تاریخ لکھے گی، انھوں نے مزید کہا کہ علماء کونسل ہمیشہ ہی عوام میں اتحاد کے ساتھ ہی قیادت میں بھی اتحاد کی پیرو کار رہی ہے اور اس تعلق سے ہم ہر مناسب کوشش کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے،میٹنگ کی صدارت ریاستی نائب صدر مولانا حسان قاسمی نے کی،میٹنگ میں ریاستی صدر ٹھاکر انل سنگھ،قومی سیکریٹری مفتی غفران قاسمی،مولانا مقتدی حسین خیری،ریاستی نائب صدر شہاب الدین،مولانا انوار قاسمی،ڈاکٹراکرم،مولانامطیع الدین،صفو بھائی،آصف، محمدعارف خان،حافظ ایاز،عبدالسلام،ماشٹر جاوید،عبداللہ،شاہ عالم،وغیرہ سیکڑوں عہدیداران موجود رہے،