Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, January 21, 2021

امریکی ‏صدر ‏جو ‏باٸڈن ‏نے ‏عہدہ ‏سنبھالتے ‏ہی ‏مسلم ‏ممالک ‏پر ‏عاٸد ‏سفری ‏پابندیاں ‏ختم ‏کیں۔


امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد پہلے حکم میں کچھ مسلم اور افریقی ممالک پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عائد کردہ سفری پابندیاں ختم کردیں۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /٢١ جنوری ٢٠٢١۔
==============================
واشنگٹن ۔۔امریکی صدر جو بائیڈن حلف برداری کی تقریب کے بعد آرلنگٹن میں نامعلوم سپاہی کی قبر پر پھول رکھ کر اور پریڈ کا معائنہ کرنے کے بعد سہ پہر کو وائٹ ہاؤس پہنچے۔
دفتر پہنچتے  ہی انہوں نے سب سے پہلے اُن حکم ناموں پر دستخط کیے جس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے عالمی وبا کے ردِ عمل پر جھاڑو پھیر دی اور ماحولیاتی ایجنڈے اور پناہ گزین مخالف پالیسیوں کوپلٹ دیا۔
انہوں نے امریکی معیشت کو ترقی دینے اور ملک میں نسلی اور مذہبی تنوع کے فروغ کے اقدامات بھی اٹھائے۔
دوپہر میں اوول آفس سے جو بائیڈن نے 17 حکم ناموں، یادداشتوں اور اعلانات پر دستط کیے جس میں پیرس ماحولیاتی معاہدے میں دوبارہ شمولیت اور مسلمانوں پر لگائی پابندیوں کا خاتمہ تھا۔
 اوول آفس میں گزشتہ سہ پہر مختلف اقدامات پر دستخط کرتے ہوئے جو بائیڈن نے کہا کہ حکم نامے، اور ہدایات جاری کرنے کے لیے 'وقت ضائع نہیں کرسکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں جن صدارتی حکم ناموں پر دستخط کروں گا ان میں سے کچھ کووِڈ 19 بحران کو تبدیل کرنے میں مدد کرنے والے ہیں، ہم ماحولیاتی تبدیلیوں کا اس طریقے سے مقابلہ کریں گے جیسے اب تک نہیں کیا اور نسلی مساوات کو فروغ دینے کے ساتھ پسماندہ طبقات کی حمایت کریں گے، یہ سب ابتدائی نکات ہیں۔
مشیروں کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹ صدر نے جن اقدامات پر دستخط کیے ان میں وفاقی املاک پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا، کورونا وائرس کے ردِ عمل میں تعاون کے لیے وائٹ ہاؤس میں نئے دفتر کا قیام اور عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی کا عمل روکنا شامل ہے۔
ہجرت سے متعلق احکامات میں جو بائیڈن نے سرحد پر دیوار کی تعمیر میں مدد دینے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے ہنگامی اعلامیے کو واپس لے لیا اور مسلمان اکثریت والے کچھ ممالک پر لگائی گئی سفری پابندیاں ختم کردیں۔