Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, January 21, 2021

سیرم ‏انسٹی ‏ٹیوٹ ‏پونہ ‏کے ‏ایک ‏کمپارمنٹ ‏میں ‏لگی ‏آگ۔5 ‏افراد ‏کی ‏موت ‏۔

کورونا وائرس کی ویکسین کووی شیلڈ بنانے کا کام کررہے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے منجری پلانٹ میں بھیانک آگ لگ گئی ہے ، جس میں کم سے کم پانچ لوگوں کی موت ہوگئی ۔ تقریبا دو گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا جاسکا ۔
ممبٸی ۔۔صداٸے وقت /ذراٸع / 21 جنوری 2021.
==============================
کورونا وائرس کی ویکسین کووی شیلڈ بنا رہے مہاراشٹر کے پونے میں واقع سیرم انسٹی ٹیوٹ کی عمارت کے ایک کمپارٹمنٹ میں ایک مرتبہ پھر آگ لگ گئی ہے ۔ فائر بریگیڈ کے اہلکار جائے واقع پر آگ بجھانے کے کام میں لگے ہوئے ہیں ۔ اس سے پہلے سیرم انسٹی ٹیوٹ کے ٹرمنل ایک گیٹ کے پاس جمعرات کو دوپہر بھیانک آگ لگ گئی ۔ سیرم انسٹی ٹویٹ کے منجری پلانٹ میں لگی آگ پر تقریبا دو گھنٹے کی مشقت کے بعد قابو پالیا گیا ہے ۔ اس حادثہ میں اب تک پانچ لوگوں کی موت کی خبر ہے ۔ اب تک ملی جانکاری کے مطابق آگ سیرم انسٹی ٹویٹ کے ٹرمنل گیٹ ایک ۔۔۔۔ بلڈ میں چوتھے اور پانچویں فلور تک پھیل گئی تھی ۔ پولیس اور مقامی انتظامیہ کے افسران بھی جائے واقعہ پر پہنچے اور راحت و بچاو کام شروع کیا ۔ اس کے ستھ ہی این ڈی آر ایف کی ایک ٹیم کو بھی راحت اور بچاو کے کاموں کیلئے سیرم انسٹی ٹیوٹ روانہ کیا گیا ہے ۔
پونے کے میئر مرلی دھر موہول نے کہا کہ چار لوگوں کو عمارت سے محفوظ نکال لیا گیا تھا ، لیکن جب آگ پر قابو پایا گیا تب ہمارے جوانون کو پانچ لوگوں کی لاشیں ملیں ۔ میئر نے کہا کہ پانچ لوگ جن کی موت ہوئی ہے وہ زیر تعمیر عمارت میں کام کرنے والے ملازم ہوسکتے ہیں ۔ آگ لگنے کی وجوہات کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ حالانکہ ایسا لگتا ہے کہ عمارت میں جاری ویلڈنگ کا کام اس کی وجہ ہوسکتا ہے ۔
ادھر وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ہمیں جو جانکاری ملی ہے ، اس کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے ۔ آگ کورونا ویکسین کی یونٹ میں نہیں لگی تھی ۔ ٹھاکرے نے کہا کہ چھ لوگوں کو جائے واقعہ سے بچالیا گیا ہے ۔ ابتدائی طور پر ایسا معلوم پڑتا ہے کہ آگ کسی بجلی کی گڑبڑی کی وجہ سے لگی ۔ کورونا ٹیکے محفوظ ہیں ۔ ٹھاکرے نے کہا کہ انہوں نے ابھی سیرم انسٹی ٹیوٹ کے مالک اور سی ای او ادار پونے والا سے بات چیت نہیں کی ہے ۔
رپورٹس میں اس بات کی جانکاری ملی ہے کہ آگ سیرم انسٹی ٹیوٹ کے ایک پروڈکشن پلانٹ میں لگی تھی ۔ یہ پلانٹ کووی شیلڈ بنانے کی یونٹ کے پاس ہی واقع ہے ۔ دنیا کی سب سے بڑی دوا ساز کمپنی سے وابستہ ایک ذرائع نے جانکاری دی کہ آگ سیرم انسٹی ٹویٹ کیلئے بنائے گئے منجری نام کے پلانٹ میں لگی ہے ، لیکن اس سے کورونا وائرس کی ویکسین بنانے کا کام متاثر نہیں ہوگا ۔
پونے کے پولیس کمشنر نے کہا کہ آگ سیرم انسٹی ٹیوٹ کے منجری پلانٹ میں لگی ۔ وہاں پر تعمیراتی کام نہیں ہورہا تھا ، لیکن تعمیراتی کام شروع کرنے کی تیاری چل رہی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ ویکسین پلانٹ اور اسٹوریج کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے ۔