Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, January 21, 2021

عتیق ‏احمد ‏پر ‏کسا ‏یوگی ‏کا ‏شکنجہ ‏۔۔اب ‏بھاٸی ‏کی ‏7 ‏جاٸیداد ‏ہوں ‏گی ‏ضبط۔


 راج بھانو چندر گوسوامی نے اشرف کی سات املاک کو قرق کرنے کا حکم دیا ہے۔
پریاگ راج۔اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع /٢١ جنوری ٢٠٢١۔
==============================
 مافیا قرار دئیے جا چکے زورآور سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد (Atee) کی مشکلیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ عتیق احمد اور اس کے قریبیوں پر قانون کے ساتھ ہی یوگی حکومت کا شکنجہ تیزی سے کستا جا رہا ہے۔ عتیق احمد اور اس کے قریبیوں کی 23 املاک کے قرق کرنے کا حکم جاری ہونے کے اگلے دن ہی اس کے بھائی خالد عظیم عرف اشرف  کی 7 املاک کو بھی قرق کرنے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ ڈی ایم پریاگ راج بھانو چندر گوسوامی نے اشرف کی سات املاک کو قرق کرنے کا حکم دیا ہے۔ الزام ہے کہ یہ سبھی املاک جرائم سے حاصل کردہ دولت سے خریدی گئی ہیں۔ یہ املاک دھمن گنج تھانہ علاقے کے کساری مساری علاقے میں واقع ہیں۔
کچھ وقت پہلے ہی پولیس نے ان املاک کو قرق کرنے کی ڈی ایم پریاگ راج سے اجازت مانگی تھی۔ اس کے بعد ڈی ایم نے گینگسٹر ایکٹ 14 (1) کے تحت ان املاک کو قرق کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ ساتوں املاک کروڑوں کی بتائی جا رہی ہیں۔ ان ساتوں املاک کو اگلے تین سے چار دنوں میں ضبط کیا جا سکتا ہے۔ ضبطی کی یہ کارروائی دھمن گنج تھانہ پولیس کو کرنی ہو گی۔ متعلقہ تھانہ کے انچارج ہی ان املاک کے منتظم کار رہیں گے۔ قرقی کی کارروائی کے دوران منادی بھی کرائی جائے گی۔
اشرف شہر کی مغربی اسمبلی سیٹ سے سال 2005 میں ایس پی کے ٹکٹ پر الیکشن جیت کر رکن اسمبلی بنا تھا۔ اشرف مشہور بی ایس پی رکن اسمبلی راجو پال قتل واقعہ کا اصل ملزم ہے۔ پریاگ راج کے کئی تھانوں میں اس کے خلاف سنگین دفعات میں دو درجن سے زائد مقدمات بھی درج ہیں۔ تین برسوں سے فرار چل رہے اشرف کو چار جولائی 2020 میں پریاگ راج پولیس نے اس کے سسرال کوشامبی کے ہٹوا سے گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد پہلے اسے نینی سینٹرل جیل بھیجا گیا تھا جہاں سے حفاظتی وجوہات سے اسے بریلی جیل شفٹ کر دیا گیا تھا۔