Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 8, 2021

الفلاح ‏ھاسپٹل ‏میں ‏افتتاح ‏ایمولینس ‏کی ‏تقریب۔

اعظم گڑھ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /عبد الرحیم صدیقی۔/ 8 جنوری 2021.
=============================
بلریا گنج۔۔۔۔آج بتاریخ 8 جنوری 2021 بعد نماز جمعہ، جامعة الفلاح  بلریا گنج اعظم گڑھ کے زیر انتظام الفلاح ھاسپیٹل میں ایمبولینس کی افتتاحی تقریب عمل میں آئی. یہ ایمبولینس ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن دہلی نے عطیہ کیا ہے. فاؤنڈیشن پورے ملک میں رفاہی کاموں کے لئے معروف ہے. تعلیم، صحت اور دیگر خدمت خلق کے کاموں میں اس کی خدمات بہت وسیع ہیں. 
الفلاح ھاسپیٹل اس علاقے میں بہت اہم خدمت انجام دے رہا ہے، اس کی خدمات 24 گھنٹہ میسر ہیں اور ماہر ڈاکٹروں کے ذریعے بہت کم خرچ پر علاج معالجے کی سہولیات حاصل ہیں. ھاسپیٹل میں ایک عمدہ ایمبولینس کی ضرورت تھی، الحمدللہ ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن نے آگے بڑھ کر اس ضرورت کی تکمیل کی اور ایک بہترین ایمبولینس کا عطیہ فراہم کیا. اللہ اسے قبول فرمائے. آمین
افتتاحی تقریب میں ناظم جامعہ مولانا رحمت اللہ اثری فلاحی صاحب، محترم امیر حلقہ یوپی مشرق ڈاکٹر ملک فیصل صاحب، ڈائریکٹر ھاسپیٹل ڈاکٹر عمیر صاحب، فاونديشن کے نمائندے جناب رضوان احمد رفیقی اور جناب محمد حلیم، چیئرمین ویرندر وشوکرما، مولانا نعیم اصلاحی ،ڈاکٹر ابوشحمہ اور دیگر حضرات موجود تھے. اس ایمبولینس سے ھاسپیٹل کی سروس میں مزید آسانی ہوگی، اللہ تعالیٰ معاونین کو جزائے خیر دے. آمین