
نئی دہلی:/صدائے وقت / ذرائع/ ۱۰فروری ۲۰۲۱۔
-----------------------------------------------------------------
تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کرانے کے مطالبات کو لے کر اڑے کسانوں نے اب سخت رخ اپنا لیا ہے۔ آندولن کرنے والے مشترکہ کسان محاذ (سنیکت کسان مورچہ) کی میٹنگ میں آج ایک اہم فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس فیصلے میں آندولن (احتجاج) کو مزید تیز کرنے کا اتفاق رائے سے فیصلہ لیا گیا ہے۔
مشترکہ کسان محاذ نے اب کسان ٹریکٹر ریلی اور پورے ملک میں چکا جام کرنے کے بعد اب 18 فروری کو دوپہر 12 بجے سے شام 4 بجے تک ریل روکو مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد اب حکومت کے لئے بڑی مشکل کی بات ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ مشترکہ کسان محاذ کی میٹنگ میں چار اہم نکات پر فیصلہ لیا گیا ہے۔ 12 فروری سے راجستھان کے سبھی روڈ پر ٹول پلازہ کو ٹول سے آزاد کرایا جائے گا۔