Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, February 16, 2021

شاہگنج ‏میں ‏"عالمی ‏ یوم ‏ یونانی ‏"کی ‏ تقریب ‏20فروری ‏کو. ‏

جونپور.. اتر پردیش/صدائے وقت. 
شاہگنج...معروف طبیب و مجاہد جنگ آزادی حکیم اجمل خان کے یوم پیدائش(11فروری) کے موقع پر ہر سال پوری دنیا میں اور بطور خاص ہند و پاک میں یوم یونانی منایا جاتا ہے اور مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا تاہے. یہ سلسلہ پورے مہینہ جاری رہتا ہے. 
اسی سلسلے میں شاہگنج میں. نیشنل انٹگریٹید میڈیکل ایسوسی ایشن شاہگنج  کے زیر اہتمام مورخہ 20 فروری 2021 کو "عالمی یوم یونانی" کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے. 
اس سلسلے میں پروگرام کے کنوینر ڈاکٹر شرف الدین اعظمی نے بتایا کہ اس تقریب میں این آئی ایم اے کے قومی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یو ایس پانڈے بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے. اس کے علاوہ آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے ریاست بہار کے صدر ڈاکٹر عبدالسلام فلاحی و دیگر ماہرین طب یونانی مہمان اعزازی کے طور پر شرکت کریں گے. ڈاکٹر شرف الدین اعظمی نے مزید کہا کہ ضلع جونپور میں اس نوعیت کا یہ پہلا پروگرام ہے جسکو لے کر یونانی اطباء میں کافی جوش و خروش پایا جا رہا ہے.