Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, February 26, 2021

الیکشن کمیشن کے اعلان کے فوراً بعد ممتا بنرجی نے 8 مرحلے میں انتخابات پر اٹھائے سوال...


مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی  نے پوچھا ہے کہ 8 مرحلے میں الیکشن کس کو فائدہ پہنچانے کے لئے رکھا گیا ہے۔ (ریاست میں 27 مارچ سے 29 اپریل تک 8 مرحلوں میں الیکشن کا اعلان کیا گیا ہے۔

نئی دہلی:/ صدائے وقت /ذرائع/26ذرائع فروری 2021

++++++(++++++++++++++++++++++++++(++

 الیکشن کمیشن  کے ذریعہ تاریخوں کے اعلان کے فوراً بعد مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی  نے سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے پوچھا ہے کہ 8 مرحلوں میں الیکشن کس کو فائدہ پہنچانے کے لئے رکھا گیا ہے۔


 غور طلب ہے کہ 294 سیٹوں والی اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ 27 مارچ (30 سیٹ)، یکم اپریل (30 سیٹ)، 6 اپریل (31 سیٹ)، 10 اپریل (44 سیٹ)، 17 اپریل (45 سیٹ)، 22 اپریل (43 سیٹ)، 26 اپریل (36 سیٹ)، 29 اپریل (35 سیٹ) کو ہوگی۔ مغربی بنگال میں بھی ووٹوں کی گنتی 2 مئی کو کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سال 2011 میں ترنمول کانگریس نے مغربی بنگال کی سیاست میں تاریخ رقم کردی تھی۔ ممتا بنرجی کی قیادت میں پارٹی نے 34 سال بعد لیفٹ کی حکومت کو اکھاڑ پھینکا۔ اس کے بعد سے لے کر اب تک ممتا بنرجی مسلسل دو بار بنگال کی وزیر اعلیٰ بن چکی ہیں۔ ایسے میں سوال اٹھتا ہے کہ کیا دیدی اس بار جیت کی ہیٹ ٹرک لگائیں گی یا پھر بنگال میں بھگوا لہرائے گا۔

وہیں مرکز کے اقتدار پر قابض بی جے پی 2019 لوک سبھا الیکشن کے نتائج کو بنیاد بناتے ہوئے جوش سے لبریز ہے۔ بی جے پی کی طرف سے مسلسل دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کہ وہ 294 سیٹوں کی اسمبلی انتخابات میں 200 سیٹیں حاصل کرے گی۔ اس درمیان کئی قد آور سیاسی لیڈروں نے بی جے پی کا دامن تھاما ہ