Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, February 26, 2021

بنگال سمیت 5 ریاستوں میں الیکشن کی تاریخوں کا اعلان، دو مئی کو آئیں گے نتائج


نئی دہلی:/صدائے وقت /ذرائع/ 26 فروری 2021

++++++++++++++++++++++++++++++++++

 الیکشن کمیشن کی جانب سے پانچ ریاستوں کے لئے ووٹنگ کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پانچ ریاستوں کے انتخابی نتائج 2 مئی کو سامنے آئیں گے۔ مغربی بنگال میں انتخابات 8 مراحل میں ہوں گے۔ مرکز کے زیر انتطام ریاست پڈوچیری میں ایک مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔ نتیجے دو مئی کو آئیں گے۔ تمل ناڈو اور کیرل میں محض ایک مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔ یہاں ووٹنگ 6 اپریل کو ہوگی۔ یہاں بھی ووٹوں کی گنتی 2 مئی کو ہوگی۔ آسام میں انتخابات تین مرحلے میں ہوں گے۔


 چیف الیکشن کمشنرسنیل اروڑہ نے کہا کہ الیکشن کے دوران ضوابط پر عمل کرنا ضروری ہوگا۔ گھرگھر انتخابی تشہیر کے لئے 5 لوگوں کے ساتھ میں جانے کی اجازت ہوگی۔ ان انتخابات میں نامزدگی کا عمل آن لائن بھی ہوگا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کے دوران کئی ملازم اور افسر تو کووڈ-19 انفیکشن کی چپیٹ میں آئے، ٹھیک ہوئے اور پھر انتخابی ڈیوٹی نبھائی۔ ہم نے ایسے کئی کورونا بہادروں کو صدر جمہوریہ ایوارڈ دلایا، ان کا احترام کیا۔ چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے کہا کہ گراونڈ فلور سبھی ووٹنگ مراکز ہوں گے۔ سیکورٹی اہلکار ایڈوانس ہی بھیجے جا رہے ہیں۔ صرف بنگال ہی نہیں نہیں بلکہ سبھی پانچ ریاستوں میں بھیجے جا رہے ہیں۔ 

مغربی بنگال میں ابھی ترنمول کانگریس کی حکومت ہے۔ سال 2016 کے الیکشن میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کو 211 سیٹیں ملی تھیں۔ لیفٹ اور کانگریس کا اتحاد 76 سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہا تھا۔ اس بار ریاست میں پوری طاقت جھونک رہی بی جے پی محض 3 سیٹیں نکال پائی تھی۔ دیگر کے کھاتے میں 4 سیٹیں ائی تھیں۔

آسام میں گزشتہ بار یعنی 2016 میں بی جے پی کی حکومت بنی تھی۔ اسے 86 سیٹیں ملی تھیں۔ کانگریس کو 26 اور اے آئی ڈی یو ایف کو 13 سیٹیں ملی تھیں۔ دیگر کے پاس ایک سیٹ تھی۔