Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, February 26, 2021

جونپور ‏کی ‏خبریں۔۔۔۔۔

جون پور ۔۔اتر پردیش /صدائے وقت ذرائع/ 26 فروری 2021۔
++++(++++((++++(+(++++++++++++++++++
 کھٹہن تھانہ حلقہ کے کپسیاں گاؤں میں متنازعہ آبادی کی اراضی پر چھپر رکھنے کی کوشش میں شہ زور نے اپنے چچیرے بھائی پر دیشی بم سے حملہ کر دیا۔ بم اس کی پیٹھ سے ٹکراتے ہی تیز آواز سے پھٹ گیا جس کی وجہ سے وہ جھلس گیا۔ اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے موقع سے ایک بم برآمد کیا۔ زخمی نے اپنے چچیرے بھائی کے خلاف نامزد تحریر دیا جس پر پولیس کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔
آبادی کی اراضی کی تقسیم کو لے کر مذکورہ گاؤں کے رہنے والے بھائی رام الکھ یادو، اکھلیش اور ساولے یادو کے درمیان تنازعہ چل رہا تھا۔ الزام ہے کہ جمعہ  اسی متنازعہ زمین پر ساولے اوراکھلیش اپنا قبضہ کرنے کیلئے چھپر رکھنے کی کوشش کرنے لگے جس پر رام الکھ مخالفت کرنے لگا جس کو لیکر تینوں میں کہا سنی ہونے لگی۔اس دوران ساولے بیٹا کملیش عرف پپو یادو اور رام الکھ کا بیٹا منوج یادو بھی موقع پرپہنچ گئے۔ کہا سنی کے دوران منوج نے اپنے چچیر بھائی کملیش کی پیٹھ کو نشانہ بناتے ہوئے دو بم پھینک دیاجس میں ایک بم تیز آواز سے پھٹ گیا۔بم بلاسٹ ہونے سے کملیش زخمی ہو گیا۔متاثر کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے زخمی کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کراتے ہوئے نامزد تحریر لیکر ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔اس ضمن میں تھانہ انچارج تروینی لا ل سین نے بتایا کہ پیٹھ پر لگنے والا دیشی بم ہے جس کی طاقت جان لینے لائق نہیں ہے۔فی الحال پورے معاملے کی جانچ کراتے ہوئے ملزم کی تلاش میں پولیس چھاپہ ماری کر رہی ہے۔
++++++++++++++++++++++++++++++++++
ضلع کے چندوک تھانہ حلقہ کے برامن پور گاؤں میں پولیس کی چھاپہ ماری کر 25لاکھ کی بند ہو چکی پرانی نوٹ،درجن بھر سے زیادہ اے ٹی ایم کارڈ اور طمنچہ برآمد کرتے ہوئے 11شاطر جعلسازوں کو گرفتار کرنے میں کامیاب حاصل کیا ہے۔پکڑے گئے جعلساز اے ٹی ایم بد ل کر معصوم لوگوں کے اکاؤنٹ سے پیسہ نکالنے کا کام کرتے تھے۔جعلساز یہاں پر کسی سے پرانے نوٹ کو بدلنے کی فراق میں آئے تھے۔
پولیس سپرٹنڈنٹ راج کرن نیئر نے پولیس لائن میں صحافیوں کومعلومات دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع سمیت غازی پور،وارانسی اور چندولی میں اے ٹی ایم کارڈ بدل کر معصوم شہریوں کے اکاؤنٹ سے پیسہ نکالنے والے گروہ کی تلاش میں سرولانس کی مدد سے پولیس ٹیم لگی ہوئی تھی۔گزشتہ دیر شب سرولانس اور مخبر خاص سے اطلاع موصول ہوئی کہ جعلسازوں کا گروہ مذکورہ گاؤں میں ایک مکان میں ٹھہرا ہواہے جو کسی بڑی لین دین کی فراق میں ہیں۔اطلاع ملتے ہی کرائم برانچ اور مقامی تھانہ کی پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے مکان میں چھاپہ ماری کر 11جعلسازوں کو حراست میں لے لیا۔تلاشی کے دوران پولیس نے ان کے پاس سے ہزار اور پانچ سو کے 25لاکھ روپے کے پرانے نوٹ،16اے ٹی ایم کارڈ،دو عدد طمنچہ برآمد کیا۔پوچھ گچھ میں جعلسازوں نے نوٹ کو بدلنے کیلئے جمع ہونے کی بات قبول کی۔پکڑے گئے جعلسازوں نے اپنا نام برجیش یادو ولد سریندر یادو ساکن انایت پور،روی شنکر پاٹھک ولد کرپا شنکر پاٹھک ساکن راول تھانہ سید پور ضلع غازی پور،بیچن راج بھر ولد جیوت راج بھر ساکن بوڑھن پور تھانہ شادات غازی پور،پردیپ کمار ولد شیام نرائن ساکن موضع نسرت پور رام سنگھ پور تھانہ بھڑکڑا ضلع غازی پور،راہل کمار ولد رمیش پرساد ساکن علی پور مدرا تھانہ بھڑکڑا غازی پور،دھرمیندر کمار ولد لال چندر رام ساکن سکرا حسین پور تھانہ کوتوالی غازی پور،پروین کمار سنگھ ولد پریم شنکر ساکن ہنگر گڑھ تھانہ کھانا پور ضلع چندولی،انل سنگھ ولد رگھوناتھ سنگھ ساکن برامن پور تھانہ چندوک جونپور،سریش کمار مشرا ولد رام شکل مشرا ساکن راما پور تھانہ بڑاگاؤں ضلع وارانسی،کملیش پانڈے ولد پارشناتھ پانڈے ساکن اوڑھے تھانہ لال پور پانڈے پور وارانسی اور روی کمار ولد دیارام ساکن نسرت پور تھانہ بھڑکڑا ضلع غازی پور بتایا۔پولیس نے سبھی ملزمان کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیا۔
+++++++++++++++++++++++++++++++++++پپیغمبر اسلام حضرت محمدؐ کے داماد شیعہ مسلمانوں کے پہلے امام حضرت علیؓ ابن ابوطالب کی یوم ولادت ضلع میں جمعہ کے روز پورے عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا۔اس دوران کہیں کیک کاٹ کر جشن منایا گیا تو کہیں پر غرباء بچوں میں کاپی،کتاب وغیرہ تقسیم کر امام کے پیغام کو دیا گیا۔
شہر کے شاہی قلعہ پر علی فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقد پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے امام جمعہ مولانا محفوظ الحسن خان نے کہا کہ مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ اور شیعہ مسلمانوں کے پہلے امام حضرت علیؓ کی پوری زندگی انسانی اور اسلام کیلئے ایک مثال ہے۔ان کی پوری زندگی اللہ کے پیغام کو عام کرنے میں شرف ہوئی۔اس سے قبل ولادت حضرت علی ؓ پر مولانا نے کیک کاٹ لوگوں میں تقسیم کیااور محفل میں شعراء کرام نے حضرت علیؓ کی شان میں اپنے کلام کو پیش کیا۔اس موقع پر ماجد حسن،عباس حسین،شاویز حیدر،اعظم زیدی،نہال حیدر،شاہد مہدی،رومی سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔
اسی سلسلے میں شہر کے کٹگھرا محلہ میں بابر مرزا کی رہائش پر محفل کا اہتمام کیا گیا جس کو خطاب کرتے ہوئے سید اسلم نقدی نے کہا کہ حضرت علیؓ کا پیغام تمام انسانوں کیلئے ہے۔اس موقع پر ادیپ جونپوری،حسن فتح پوری،ڈاکٹر انجم جونپور غازی نظام سمیت دیگر شعراء نے کلام پیش کیا۔اس موقع پر شکیل احمد،اے ایم ڈیجی،مرزا باقر،تحسین عباس،مرزا رشید،مرزا ہمایوں سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔
+++++++++++++++++++++++++++++++++++
میر گنج تھانہ حلقہ کے ببھناؤ گاؤں کے قریب جنگھئی۔مچھلی شہر روڈ پر ٹرک سے پاس لینے میں بے قابو ہوئی موٹرسائیکل کے کھڈے میں جانے سے خاتون سمیت معصوم بچہ شدید زخمی ہو گیا۔مقامی لوگوں کی مدد سے دونوں کو علاج کیلئے مچھلی شہر صحت مرکز میں داخل کرایا گیا۔موقع پر پہنچی پولیس نے ٹرک اور موٹرسائیکل کو قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کر دی ہے۔
اطلاع کے مطابق منگرابادشاہ پور تھانہ حلقہ کے گریاؤں گاؤں کی رہنے والی سمترادیوی28اہلیہ پھول کمار اپنے رشتہ دار کے ساتھ معصوم بچی کو لیکرموٹرسائیکل سے سرحدی ضلع بھدوہی کے سوریاواں میں کسی تقریب میں شامل ہونے جا رہی تھی۔بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں کے قریب موٹرسائیکل چلارہے نوجوان نے ٹرک سے پاس لینے کی کوشش میں بے قابو ہو گیا اور موٹرسائیکل لیکر کھڈے میں چلا گیا جس کے سبب میں خاتون سمیت معصوم بیٹی شدید زخمی ہو گئی۔حادثہ ہوتے ہی ڈرائیور ٹرک کو چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ادھر موقع پر پہنچے مقامی لوگوں نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دیتے ہوئے ایمبولنس کی مدد سے زخمیوں کو علاج کیلئے مچھلی شہر بھیجا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کی حالت نازک دیکھ بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے ٹرک اور موٹرسائیکل کو قبضہ میں لیکر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔